قومی خبریں

ای ڈی نے گزشتہ مالی سال میں 30 ہزار کروڑ سے زیادہ کے اثاثوں کو ضبط کیا

مالی سال 2024-25 کے دوران تقریباً 30,036 کروڑ روپے کے اثاثوں کو ای ڈی نے عارضی طور پر منسلک کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div>

تصویر بشکریہ یو این آئی

 

مالی سال 2024-25 کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے تقریباً 30,036 کروڑ روپے کے اثاثوں کو عارضی طور پر ضبط کیا ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 141 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر 31 مارچ 2025 تک عارضی اٹیچمنٹ کے تحت جائیدادوں کی کل قیمت 1,54,594 کروڑ روپے ہے۔

Published: undefined

یہ بات کل یہاں ای ڈی کے یوم تاسیس پر منعقد ایک پروگرام میں کہی گئی، جس میں خزانہ کے وزیر مملکت پنکج چودھری نے ای ڈی کی سالانہ رپورٹ جاری کی۔ مالی سال 2024-25 کے دوران تقریباً 30,036 کروڑ روپے کے اثاثوں کو ای ڈی نے عارضی طور پر منسلک کیا ہے۔ 31 مارچ 2025 تک عارضی اٹیچمنٹ کے تحت اثاثوں کی کل قیمت 1,54,594 کروڑ روپے تھی۔

Published: undefined

عدالتوں کی منظوری سے مالی سال 2024-25 کے دوران 30 مقدمات میں 15,261 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ اس عمل میں اگلے سال تیزی آنے کا امکان ہے۔پی ایم ایل اے کی انتظامیہ کے ابتدائی سالوں میں، زیادہ تر مقدمات منشیات سے متعلق جرائم سے متعلق تھے۔ مارچ 2014 تک صرف 1,883 انفورسمنٹ کیس انفارمیشن رپورٹس (ای سی آئی آر) درج کی گئی تھیں۔ اپریل 2014 اور مارچ 2024 کے درمیان کی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، 5,113 پی ایم ایل اے تحقیقات شروع کی گئی ہیں، اوسطاً 511 ای سی آر سالانہ اور 1,332 پی ایس فائل کیے گئے ہیں۔ مالی سال 2024-25 میں پی ایم ایل اے کی 775 نئی تحقیقات شروع کی گئیں، 333 پی سیز دائر کیے گئے اور 34 افراد کو سزا سنائی گئی۔ یہ نتائج منی لانڈرنگ کے خلاف جنگ میں ڈائریکٹوریٹ کی بڑھتی ہوئی صلاحیت، عزم اور تاثیر کو ظاہر کرتے ہیں۔ آج تک ای ڈی نے 1,739 کیسوں میں پی سی دائر کیے ہیں، جو فی الحال ٹرائل کے مختلف مراحل میں ہیں۔ اب تک 47 مقدمات میں فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔

Published: undefined

اس موقع پر مسٹر چودھری نے کہاکہ "وزیر اعظم نریندر مودی کا وژن یہ ہے کہ کوئی بھی معاشی مجرم عام اور غریب شہریوں کو ان کے حقوق سے محروم نہ کر سکے اور اس کے لیے روک تھام کے ساتھ ساتھ یہ یقینی بنانا بھی ضروری ہے کہ مجرم کو مناسب سزا ملے۔ دونوں شعبوں میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا کردار بہت اہم ہے۔"

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہندوستان ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کے وژن کو حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے، معیشت اور اقتصادی سرگرمیوں کی نوعیت بھی بدلے گی اور پیچیدگیاں بھی بڑھیں گی، جس کے نتیجے میں اقتصادی جرائم کی نوعیت میں تبدیلی آسکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined