قومی خبریں

سی بی آئی-ای ڈی نے جعلی کمپنیوں کے لیے منی لانڈرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کیا

ای ڈی کے مطابق یہ معاملہ 19 فرضی کمپنیوں کے ذریعے غیر قانونی کمائی کو ملک سے باہر بھیجنے سے متعلق ہے۔ اس معاملے میں یہ چوتھی گرفتاری ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کے مبینہ معاملے میں نریندر کمار گپتا نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی کے مطابق منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت دائر مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے ملزم کو 15 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

Published: undefined

ای ڈی نے ہفتہ کو ٹویٹ کیاکہ "ایجنسی نے منی لانڈرنگ کیس میں ہندوستان سے باہر پیسہ بھیجنے کے الزام میں نریندر کمار گپتا کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کیس 425 کروڑ روپے کا ہے۔ انہیں منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت خصوصی عدالت نے 15 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

Published: undefined

ای ڈی کے مطابق یہ معاملہ 19 فرضی کمپنیوں کے ذریعے غیر قانونی کمائی کو ملک سے باہر بھیجنے سے متعلق ہے۔ اس معاملے میں یہ چوتھی گرفتاری ہے۔

Published: undefined

ای ڈی نے پنجاب نیشنل بینک کی شکایت پر یہ کیس درج کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ چنئی میں بینک کی منٹ اسٹریٹ برانچ میں 19 اداروں کے کھاتے کھولے گئے تھے۔ یہ یونٹس شیل کمپنیاں تھیں جو درحقیقت کوئی کاروبار نہیں کرتی تھیں اور ان کا کاروبار خالی کاغذی تھا۔ ایجنسی کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 425 کروڑ روپے کی رقم ان کمپنیوں کے ذریعے ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کی مختلف اکائیوں کو چھ ماہ کی مدت میں بھیجی گئیں۔

Published: undefined

ای ڈی کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ نریندر گپتا کا ہانگ کانگ میں ایک یونٹ ہے جس کے وہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔ اس یونٹ کو اس نے 22.6 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined