
الیکشن کمیشن آف انڈیا / آئی اے این ایس
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے آسام، کیرلم اور پڈوچیری اسمبلی انتخابات کے مد نظر انٹرنیشنل الیکشن وزیٹر پروگرام (آئی ای وی پی) 2026 کی شروعات کر دی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایس ایس سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کے ساتھ انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم) میں اس تقریب کا افتتاح کیا۔ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کہا کہ الیکشن کمیشن ہندوستان میں انتخابات کو جمہوریت کا جشن مانتا ہے۔ انہوں نے شرکاء سے گزارش کی کہ وہ ریاستوں کا دورہ کریں، سیکھیں اور ہندوستان کے تنوع کا مشاہدہ کریں۔ کمیشن مشن موڈ میں کام کر کے آزادنہ، شفاف اور محفوظ انتخابات کو یقینی بناتا ہے۔
Published: undefined
پروگرام کے پہلے مرحلے میں 23 ممالک کے 43 مندوبین شرکت کریں گے، ان میں دہلی میں مقیم 5 غیر ملکی مشنوں کے افسران بھی ہیں۔ آج ’آئی آئی آئی ڈی ای ایم‘ میں مندوبین کو ای وی ایم کا مظاہرہ کرایا گیا۔ انہوں نے ماک پول (فرضی پولنگ) میں حصہ لے کر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا براہ راست تجربہ کیا۔ مندوبین نے ہندوستان کے انتخابی عمل میں اپنائے گئے تکنیکی اقدامات اور حفاظتی انتظامات میں خاص دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے ماہرین کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن میں اپنے شکوک و شبہات اور سوالات کے جوابات بھی حاصل کیے۔
Published: undefined
واضح رہے کہ 8 اور 9 اپریل کو یہ مندوبین آسام، کیرلم اور پڈوچیری کا دورہ کریں گے۔ وہ ڈسپیچ سنٹر، ترسیلی مراکز، ضلعی کنٹرول روم اور میڈیا مانیٹرنگ سنٹر سمیت مختلف انتخابی سہولیات کا معائنہ کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں 20 اپریل سے مندوبین مغربی بنگال اور تمل ناڈو کا دورہ کریں گے۔ آئی ای وی پی کمیشن کا ایک اہم پروگرام ہے۔ اس کا مقصد دیگر ممالک کے انتخابی انتظامی اداروں (ای ایم بی) اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کو بڑھانا ہے۔ یہ پروگرام ہندوستان کے انتخابی ڈھانچے، ادارہ جاتی انتظامات اور آپریشنل ساخت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے۔ ساتھ ہی غیر ملکی مندوبین کو ہندوستان کے بہترین انتخابی طریقوں اور جدت طرازی سے متعارف کراتا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں منصفانہ انتخابات کرانے کے اپنے طریقۂ کار کو بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کرتا ہے۔ آئی ای وی پی کے ذریعہ ای سی آئی دوسرے ممالک کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرتا ہے اور عالمی سطح پر جمہوریت کو مضبوط کرنے میں تعاون کرتا ہے۔ اس پروگرام سے غیر ملکی مندوبین ہندوستان کے آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابی نظام کو قریب سے سمجھ سکیں گے۔ کمیشن کا ماننا ہے کہ اس طرح کے بین الاقوامی پروگرام انتخابی انتظام میں عالمی تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined