قومی خبریں

لاک ڈاؤن کے دوران کام سے محروم نوجوان ’بھگوان‘ سے نالاں! مندر میں کی توڑ پھوڑ

دہلی کے پشچم پوری علاقہ میں پیش آنے والے ایک عجیب و غریب واقعہ میں نوجوان نے مندر میں رکھی مورتیوں کو اس لئے نشانہ بنایا کیونکہ لاک ڈاؤن کے دوران اس کا کام ذریعہ معاش ختم ہو گیا

تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی
تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی 

نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی کے پشچم پوری علاقہ میں پیش آنے والے ایک عجیب و غریب واقعہ میں ایک نوجوان نے مندر میں رکھی مورتیوں کو اس لئے نشانہ بنایا کیونکہ کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اس کا ذریعہ معاش بند ہو گیا اور وہ سخت معاشی تنگی کا سامنا کر رہا تھا۔

Published: 03 Apr 2021, 6:45 PM IST

پولیس کے مطابق ہفتہ کے روز صبح تقریباً 9 بجے پشچم پوری کے ماتا ویشنو مندر کے کاہن (پجاری) رام پاٹھک جب مندر آئے تو انہوں نے دیکھا کہ مندر کے کھلے حصہ میں رکھی دیوتا شیو کی دو مورتیاں اپنی جگہ پر نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ دیگر مورتیاں بھی نقصان زدہ نظر آ رہی تھیں۔

Published: 03 Apr 2021, 6:45 PM IST

مندر کے احاطہ میں اینٹ اور پتھر بھی بکھرے ہوئے تھے۔ کاہن نے اس کی معلومات پولیس کو دی۔ رام پاٹھک کے مطابق رات میں جب وہ مندر سے باہر نکلے تو اس وقت مندر کی تمام چیزیں اپنے ٹھکانے پر صحیح سلامت موجود تھیں۔ کاہن کی شکایت پر پولیس نے معاملہ کی جانچ پڑتال شروع کی تو معلوم چلا کہ اس واقعہ میں 28 سالہ وکی کا ہاتھ ہے۔ پولیس نے جب اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ لاک ڈاؤن سے قبل وہ کباڑ جمع کرنے کا کام کرتا تھا، جو بند ہو گیا تھا۔ نیز اس نے بھگوان سے کہا تھا کہ تونے مجھے بھکاری بنایا میں اس کا بدلہ ضرور لوں گا۔

Published: 03 Apr 2021, 6:45 PM IST

خیال رہے کہ گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں کوورونا کے معاملہ بڑھنے کے سبب حکومت نے لاک ڈاؤں کا اعلان کر دیا تھا، جس کا خمیازہ سب سے زیادہ دہاڑی مزدوروں کو اٹھانا پڑا۔ لاکھنوں یومیہ مزدوروں کو سینکڑوں میل سفر کر کے اپنے گاؤں کا رخ کرنے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

Published: 03 Apr 2021, 6:45 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Apr 2021, 6:45 PM IST