قومی خبریں

گجرات میں 500 کروڑ روپے کی نشیلی اشیاء ضبط، کیمیکل انجینئر سمیت 2 ملزمین حراست میں

افسران نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے ایک کیمیکل انجینئر سورت کا رہنے والا ہے، لیکن اسے مہاراشٹر کے چھترپتی سنبھاجی نگر سے پکڑا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

 

گجرات میں احمد آباد کرائم برانچ اور ڈی آر آئی (ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹلیجنس) کی مشترکہ مہم کے دوران 500 کروڑ روپے کی نشیلی اشیا ضبط کی گئی ہے۔ افسران نے پیر کے روز بتایا کہ اس کارروائی میں ایک کیمیکل انجینئر سمیت دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا۔ دونوں کو اتوار کے روز ہی حراست میں لیا گیا تھا جن سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

Published: undefined

افسران نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے لوگوں میں سے ایک کیمیکل انجینئر سورت کا رہنے والا ہے لیکن اسے مہاراشٹر کے چھترپتی سنبھاجی نگر سے پکڑا گیا۔ افسران نے کہا کہ غالباً ان کا یہ دھندا نشیلی دواؤں کی فراہمی کا بنیادی وسیلہ ہے۔ یہ ڈرگ اہم شہروں میں ریو پارٹیوں میں بھیجے جاتے تھے۔

Published: undefined

گجرات پولیس کرائم برانچ کے ڈی سی پی چیتنیہ مانڈلک کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ مشترکہ مہم خفیہ جانکاری کی بنیاد پر چلائی گئی تھی۔ اس دوران تقریباً 23 کلوگرام کوکین، 2.9 کلوگرام میفیڈرون اور 30 لاکھ روپے کی نقدی ضبط ہوئی ہے۔ ان نشیلی اشیا اور خام مال کی مجموعی قیمت 500 کروڑ روپے سے زیادہ اندازہ کیا گیا ہے۔

Published: undefined

افسران نے کہا کہ کیمیکل انجینئرنگ کے پس منظر اور فارما انڈسٹری میں پہلے کام کرنے والے جتیش ہنہوریا کو کیٹامائن، میفیڈرون اور کوکین جیسی دواؤں کی ناجائز مینوفیکچرنگ کے لیے 23 ہزار لیٹر کیمیکل کے ساتھ پہلے بھی پکڑا گیا تھا۔ ہنہوریا تقریباً 18 ماہ سے نشیلی اشیاء کے کاروبار میں سرگرم رہا ہے، جو پہلے چھترپتی سنبھاجی نگر سے اور اب سورت سے خفیہ طریقے سے کام کر رہا تھا۔ ان کا نیٹورک ممبئی، رتلام، اندور، دہلی، چنئی اور سورت تک پھیلا ہوا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined