قومی خبریں

کپوارہ میں منشیات فروش گرفتار، 500 گرام نشہ آور مواد اور نقدی رقم بر آمد: پولیس

پولیس ترجمان نے کہا کہ ضبط شدہ نقدی رقم منشیات خریدنے کے لئے استعمال میں لانی تھی اور دونوں بھائی بدنام زمامہ مجرم ہیں جو پہلے بھی چوری اور منشیات فروشی میں ملوث رہے ہیں۔

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

سری نگر: پولیس نے سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 500 گرام نشہ آور مواد اور زائد از ایک لاکھ روپیے نقدی بر آمد کی ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ چتر کوٹ کرناہ سے تعلق رکھنے والے ساجد خان اور ماجد خان پسران سیف علی خان نامی دو بھائیوں کی تحویل میں نشہ آور مواد اور اسلحہ وگولہ بارود ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کرناہ پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم اور مقامی فوج کی ایک یونٹ نے بی ایس ایف کے ٹریکر کتے کی مدد سے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کر دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’ایگزیکیٹو مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کرناہ کی موجودگی میں مکان کی تلاشی کے دوران پانچ سو گرام نشہ آور مواد، ایک پستول میگزین، ایک لاکھ سات ہزار روپیے نقدی، بارہ سیرینج بر آمد کئے گئے‘۔ بیان کے مطابق ساجد خان کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ اس کا بھائی ماجد خان ہنوز فرار ہے۔

Published: undefined

موصوف ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ضبط شدہ نقدی رقم منشیات خریدنے کے لئے استعمال میں لانی تھی اور دونوں بھائی بد نام زمامہ مجرم ہیں جو پہلے بھی چوری اور منشیات فروشی میں ملوث رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined