قومی خبریں

اے پی جے عبد الکلام جزیرہ سے ڈی آر ڈی او نے سودیشی ’پرلے‘ میزائل کا کیا کامیاب تجربہ

پرلے میزائل کے کامیاب تجربوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ’’جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس یہ میزائل سسٹم مسلح افواج کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرے گا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>پرلَے میزائل، تصویر بشکریہ&nbsp;@DRDO_India</p></div>

پرلَے میزائل، تصویر بشکریہ @DRDO_India

 

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے سودیشی پرلَے میزائل کے مسلسل 2 کامیاب تجربے کیے۔ یہ دونوں کامیاب تجربے 28 اور 29 جولائی کو اے پی جے عبد الکلام جزیرے سے کیے گئے۔ یہ تجربہ میزائل سسٹم کی زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم فاصلے کی صلاحیت کو جانچنے کے لیے کیا گیا تھا۔ میزائل نے طے شدہ سمت میں پرواز کی اور اپنے ہدف کو بالکل صحیح طریقے سے نشانہ بنایا، اس طرح تجربے کے تمام مقاصد حاصل ہو گئے۔ میزائل سسٹم کے تمام پرزوں نے حسب توقع کام کیا۔ ان میں وہ تمام آلات بھی شامل تھے جو ایک جہاز پر نصب کیے گئے تھے اور ہدف کے قریب رکھے گئے تھے۔

Published: undefined

پرلَے ایک سودیشی میزائل ہے جو ٹھوس ایندھن سے چلتا ہے اور کچھ حد تک بیلسٹک بھی ہے۔ یہ میزائل اپنے ہدف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے، جیسے اسمارٹ گائیڈنس اور نیوی گیشن سسٹم۔ پرلَے میزائل الگ الگ قسم کے اسلحے لے جا سکتا ہے اور کئی طرح کے اہداف پر حملہ کر سکتا ہے۔ اس میزائل کو ریسرچ سنٹر امارت نے بنایا ہے۔ اس میں ڈی آر ڈی او کی کئی دیگر لیبارٹیز بھی شامل تھیں، جیسے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری، ایڈوانسڈ سسٹمز لیبارٹری، آرمامنٹ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ، ہائی انرجی میٹریلز ریسرچ لیبارٹری، ڈیفنس میٹالرجیکل ریسرچ لیبارٹری، ٹرمینل بیلسٹکس ریسرچ لیبارٹری، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (انجینئرنگ) اور آئی ٹی آر (ایک رینج ٹیسٹ)۔ اس پروجیکٹ میں بھارت ڈائنامکس لمیٹڈ، بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ، اور کئی دیگر کمپنیوں اور چھوٹی صنعتوں کا بھی تعاون رہا ہے۔

Published: undefined

میزائل کے کامیاب تجربہ کا ڈی آر ڈی او کے سینئر سائنسدانوں، ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی فوج کے صارف نمائندوں کے ساتھ ساتھ صنعت کے ماہرین نے مشاہدہ کیا۔ میزائل کے کامیاب تجربوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او، مسلح افواج اور صنعت کے شعبے کے تمام ماہرین کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس یہ میزائل سسٹم مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔

Published: undefined

دی آر ڈی او کے چیئرمین، محکمہ دفاعی تحقیق و ترقی کے سکریٹری ڈاکٹر سمیر وی کامت نے اس کامیابی کے لیے تمام ٹیموں کو مبارکباد دی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ کے کامیاب تجربہ سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اس سسٹم کو جلد ہی ہمارے مسلح افواج میں شامل کیا جا سکے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined