سابق گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر ڈاکٹر نریش کمار، تصویر @DrNareshkr
جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک اس وقت سخت علیل ہیں۔ ان کا علاج دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں چل رہا ہے۔ 17 جون کو دہلی کانگریس کمیٹی کے سینئر ترجمان ڈاکٹر نریش کمار نے ان سے اسپتال میں ملاقات کی اور صحت کے بارے میں جانکاری لی۔ انھوں نے ستیہ پال ملک کی جلد صحت یابی کی دعا کرنے کے ساتھ ساتھ کانگریس کی طرف سے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔
Published: undefined
اس ملاقات سے متعلق ڈاکٹر نریش کمار کے میڈیا ڈپارٹمنٹ نے جانکاری دی۔ جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر نریش کمار نے ستیہ پال ملک سے ملاقات کے بعد کہا کہ وہ ہندوستانی سیاست میں ایک بے باک اور سچے عوامی نمائندہ کی شکل میں پہچانے جاتے ہیں۔ بزرگ لیڈران کی عزت کرنا اور حال چال پوچھنا ہماری سیاسی ثقافت کا حصہ ہے۔
Published: undefined
جب ڈاکٹر نریش کمار نے رام منوہر لوہیا اسپتال میں ستیہ پال ملک سے ملاقات کی، تو ان کے ساتھ کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق رکن قانون ساز کونسل ہریندر اگروال اور ٹھاکر گیانیند پرتاپ سنگھ بھی موجود تھے۔ سبھی لیڈران نے ستیہ پال ملک کی خرابیٔ صحت کو لے کر فکر کا اظہار کیا اور ڈاکٹروں سے ان کے بہتر علاج کی درخواست کی۔ یہ ملاقات انتہائی خیر سگالی والے ماحول میں ہوئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined