قومی خبریں

ڈاکٹر کفیل خان اور ان کی بیوی نے پرینکا گاندھی سے کی ملاقات

کانگریس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کفیل اور ان کی بیوی نے جب کانگریس جنرل سکریٹری سے ملاقات کی، تو اس وقت ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو اور اقلیتی سیل کے چیئر مین شہنواز عالم بھی موجود تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

لکھنؤ: حال ہی میں جیل سے رہا ہونےوالے ماہر امراض اطفال ڈاکٹر کفیل خان نے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا سے ان کے نئی دہلی واقع رہائش گاہ پر اپنے پریوار کے ساتھ ملاقات کی۔ ڈاکٹر کفیل خان کے ساتھ ان کی بیوی بھی موجود تھیں۔ ریاستی کانگریس نے پیر کو ملاقات کی تصویریں آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ڈاکٹر کفیل خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔کانگریس کے اقلیتی سیل نے ان کی رہائی کے لئے بڑے پیمانے پر احتجاجی مہم چلائی تھی۔جیل سے رہا ہونے کےبعد پرینکا گاندھی نے فون کر کے ڈاکٹر کفیل اور ان کے کنبے سے بات چیت کر کے ان کا حال معلوم کیا تھا اور ہر ممکن تعاون کا بھروسہ دلایاتھا۔

Published: undefined

پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کفیل اور ان کی بیوی نے کانگریس جنرل سکریٹری سے آج خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس کے صدر اجے کمار للو اور اقلیتی سیل کے چیئر مین شہنواز عالم بھی موجود تھے۔تقریباً ساڑھے سات مہینے متھرا جیل میں این ایس اے کے تحت بند رہے ڈاکٹر کفیل نے یو این ایچ آر سی کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے ہندوستان میں عالمی حقوق انسانی قوانین کی خلاف ورزی اور مخالفت کی آواز کو دبانے کے لئے این ایس اے کے غلط استعمال کی بات کہی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined