قومی خبریں

دہلی: ایل جی کی حلف برداری تقریب سے ناراض ہو کر کیوں چلے گئے ڈاکٹر ہرش وردھن؟

لیفٹیننٹ گورنر کی حلف برداری تقریب سے باہر جاتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے شکایت بھرے لہجے میں کہا کہ حلف برداری تقریب میں اراکین پارلیمنٹ کے لیے ایک سیٹ تک نہین رکھی گئی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن، تصویر آئی اے این ایس
ڈاکٹر ہرش وردھن، تصویر آئی اے این ایس 

سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن دہلی کے نئے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ کی حلف برداری سے ناراض ہو کر لوٹ گئے۔ حلف برداری تقریب میں سابق مرکزی وزیر کو جس جگہ پر بٹھایا جا رہا تھا وہ اس سے مطمئن نہیں تھے۔ دراصل دہلی کے نئے لیفٹیننٹ گورنر ونئے کمار سکسینہ نے جمعرات کو دہلی کے 22ویں لیفٹیننٹ گورنر کی شکل میں حلف برداری کی۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے دو دن پہلے ہی ان کی تقرری کا حکم جاری کیا تھا۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر کی حلف برداری تقریب سے باہر جاتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے شکایت بھرے لہجے میں کہا کہ حلف برداری تقریب میں رکن پارلیمنٹ کے لیے ایک سیٹ تک نہیں رکھی گئی۔ انھوں نے دہلی کے چیف سکریٹری نریش کمار سے کہا کہ ’’میں لیفٹیننٹ گورنر ونئے سکسینہ کو اس بارے میں لکھوں گا۔‘‘

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسران انھیں منانے کے لیے ان ک ے پیچھے گئے، لیکن ڈاکٹر ہرش وردھن نہیں رکے۔ وہ تقریب کے مقام سے باہر نکلے اور اپنی گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔ جس وقت ڈاکٹر ہرش وردھن ناراض ہو کر جلسہ گاہ سے نکلے، اس وقت حلف برداری تقریب شروع نہیں ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined