قومی خبریں

شکست سے دل شکستہ نہ ہوں، چندرابابو کا تلگودیشم لیڈران کو مشورہ

چندرابابو نائیڈو نے پارٹی لیڈروں اورکارکنوں میں بھروسہ پیدا کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ وہ ان کا خیال رکھنے کے لئے موجود ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

حیدرآباد: آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابو نائیڈو نے پارٹی کارکنوں اور لیڈروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پارٹی کی شکست سے مایوس نہ ہوں۔ انہوں نے ضلع گنٹور کے تلگودیشم سنٹرل آفس میں پارٹی کے بانی این ٹی راما راؤ کی جینتی تقاریب میں شرکت کی۔

Published: undefined

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ این ٹی راما راؤ کے جذبہ کے ساتھ آگے بڑھیں کیونکہ این ٹی راماراؤ کو بھی انتخابات میں شکست ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی راما راؤ ایک شخصیت نہیں تھے بلکہ وہ ایک شکتی تھے جو عوام کی خدمت کے جذبہ کے ساتھ سیاست میں آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب انتخابات میں این ٹی راما راؤ کو شکست ہوئی تو وہ کبھی دل شکن نہیں ہوئے۔

Published: undefined

ان کے اسی جذبہ کے ساتھ ہم تمام کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ٹی راما راؤ فلاحی اسکیمات کا اختراع کرنے والے اہم لیڈر تھے۔ ہر تلگو فرد کو این ٹی راما راؤ پر فخر ہے۔ گزشتہ چار دنوں سے تلگودیشم کے مختلف لیڈران اور کارکنا ن چندرابابو سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی حمایت کی یقین دہانی اور چندرابابو کے ساتھ برقرار رہنے کا وعدہ کر رہے ہیں۔

Published: undefined

چندرابابو نے اعادہ کیا کہ تلگودیشم پارٹی ان کو ان کے خاندان سے زیادہ پیاری ہے۔ جس طرح قبل ازیں جدوجہد کی گئی تھی اسی طرح دوبارہ ہم جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی نتائج کا تجزیہ کیا جائے گا اور ان نتائج پر پارٹی کارکنوں کی رائے حاصل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کو کچھ وقت دیا جائے گا اور ہم ذمہ دار اپوزیشن پارٹی کے طور پر کام کریں گے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو پارٹی کے استحکام کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ چندرابابو نائیڈو نے پارٹی لیڈروں اورکارکنوں میں بھروسہ پیدا کرنے کی کوشش کی اور کہا کہ وہ ان کا خیال رکھنے کے لئے موجود ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined