قومی خبریں

’فکر نہ کریں! ویکسین میں نہ تو ’پورک‘ ہے اور نہ ہی اس سے نامرد ہونے کا خطرہ‘

ویکسین سے متعلق افواہوں پر ڈاکٹر آر گنگا کھیڈکر نے کہا کہ کئی جگہ یہ بات چل رہی ہے کہ ویکسین میں پورک یعنی سور ہے، جو کہ سراسر غلط ہے۔ ان دونوں ویکسینوں میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔

تصویر قومی آواز / وپن
تصویر قومی آواز / وپن 

نئی دہلی: انڈین کاؤنسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے سابق سربراہ ڈاکٹر آر گنگا کھیڈکر نے صاف کیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا کے جن دو ٹیکوں کی اجازت دی ہے، ان میں پورک (خنزیر کا گوشت) موجود نہیں ہے۔ ’آج تک‘ سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ان افواہوں پر بالکل بھی یقین نہ کریں اور بلاجھجک ٹیکہ لگوائیں۔

Published: undefined

ڈاکٹر آر گنگا کھیڈکر کورونا سے جنگ کے درمیان ایک جانا پہچانا چہرہ ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران کورونا سے متعلق پیشرفت بتایا کرتے تھے۔ منگل کے روز ’آج تک‘ سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین سے متعلق سوشل میڈیا پر آنے والے پیغامات کی تصدیق کیے بغیر انہیں ہرگز بھی فارورڈ نہ کریں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے یہ سمجھنا چاہیے کہ ان ویکسینوں کو منظوری فراہم کرنے کے لئے ایک سسٹم موجود ہے اور مکمل غور و خوض کے بعد ہی منظوری فراہم کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین لینے سے منع کرنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ اس کا نقصان صرف انہیں ہی نہیں بلکہ ان کے اہل خانہ کو بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے اور ان کے رشتہ دار اور دوست بھی مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔

Published: undefined

ڈاکٹر گنگا کھیڈکرنے بتایا کہ اب تک دنیا بھر میں تقریباً ایک کروڑ لوگ ٹیکہ لگوا چکے ہیں، لیکن ابھی تک اس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ لوگوں کو کچھ پریشانیاں ضرور ہوئیں، لیکن ان پر قابو پالیا گیا۔ سوشل میڈیا کے پیغامات کے تئیں خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس ایسا کوئی بھی مشتبہ پیغام آتا ہے تو آپ کورونا ہیلپ لائن پر فون کر کے اس کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ تصدیق کے بعد ہی کسی پیغام کو فارورڈ کریں۔

Published: undefined

ویکسین سے متعلق افواہوں پر انہوں نے کہا، ’’کئی جگہ یہ بات چل رہی ہے کہ ویکسین میں پورک ہے، جو کہ سراسر غلط بات ہے۔ ان دونوں ویکسینوں میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔‘‘ نامرد بنانے والی افواہ پر انہوں نے کہا کہ ایسا دعوی کرنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے کہ ویکسین لینے کی وجہ سے کوئی شخص نامرد ہو جائے گا۔ آئی سی ایم آر کے سابق سربراہ نے کہا کہ ابھی ایمرجنسی جیسے حالات ہیں، اس لئے لوگوں کو غلط پیغام نہ دین اور ویکسین کے حوالہ سے صحیح معلومات کو ہی آگے بڑھائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined