قومی خبریں

تلنگانہ میں روشنیوں کے تہوار دیوالی کی دھوم

دیگر ریاستوں کے ساتھ تلنگانہ میں بھی عوام جوش و خروش کے ساتھ دیپاولی منارہے ہیں، گھروں کو مٹی کے دیوں سے سجایا گیا ہے، نوجوانوں اور بزرگوں میں آتش بازی کرنے کا جوش و خروش صاف دکھائی دے رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

حیدرآباد: روشنیوں کا تہوار دیپاولی تلنگانہ میں آج روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس فیسٹیول کے دوران جو برائی پر اچھائی کی جیت کی یاد میں منایا جاتا ہے، مکانات‘ منادر اور دیگر عوامی مقامات کو روشنیوں سے سجایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ہندو طبقہ لکشمی پوجا کا اہتمام کرتے ہیں۔-

ریاست تلنگانہ میں بھی عوام جوش و خروش کے ساتھ دیپاولی منارہے ہیں۔ گھروں کو مٹی کے دیوں سے سجایا گیا ہے، نوجوانوں اور بزرگوں میں آتش بازی کرنے کا جوش و خروش صاف دکھائی دے رہا ہے۔ دونوں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد میں تمام سرکاری دفاتر، تاریخی مقامات اور سیاحتی مقامات کوسجایا گیا ہے۔

Published: undefined

پولس نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق آتش بازی کا عمل رات 8 تا 10 بجے کے دوران ہی انجام دیں۔ اسی دوران مختلف دواخانوں سے تعلق رکھنے والے آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرس نے خاندانوں کو مشورہ دیا ہے کہ دیوالی منانے کے دوران بطور احتیاط بنیادی حفاظتی اقدمات اپنائیں۔ ڈاکٹرس نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں پر قریبی نظر رکھیں جو آتش بازی کے دوران عام طورپر زخمی ہوجاتے ہیں۔

گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور کارگزار وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے دیوالی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔ آندھرا پردیش میں بھی دیوالی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined