ضلع مجسٹریٹ روچیکا چوہان، تصویر سوشل میڈیا
بھوپال: مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم) کے ذریعہ طلب کی گئی میٹنگ میں خاتون کونسلروں کی جگہ ان کے شوہر پہنچ گئے۔ خواتین کونسلروں کے بجائے ان کے شوہر کو دیکھ کر ڈی ایم روچیکا چوہان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خاتون کونسلرز کے شوہروں کو میٹنگ سے اٹھا کر گیلری میں بیٹھنے کو کہہ دیا۔
Published: undefined
یہ حیرت انگیز واقعہ گوالیار کے بال بھون میں پیش آیا، جہاں شہر کے مسائل پر تبادلہ خیال کے لیے میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔ اس میں صفائی، سڑکوں اور دیگر مسائل پر بات چیت ہونی تھی۔ میٹنگ میں کونسلروں کو مدعو کیا گیا تھا، لیکن ڈی ایم نے دیکھا کہ کچھ خاتون کونسلروں کی جگہ ان کے شوہر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس سے ناراض ہو کر ڈی ایم نے کونسلروں کے شوہروں کو پھٹکار لگائی اور کہا کہ خواتین اب با اختیار ہیں اور انہیں خود اپنا کام کرنے دینا چاہیے۔ اس کے بعد انھوں نے کونسلروں کے شوہروں کو ان کی کرسیوں سے اٹھا کر گیلری میں بٹھا دیا۔
Published: undefined
اس واقعہ کے بارے میں ڈی ایم روچیکا چوہان نے کہا کہ گوالیار میونسپل کارپوریشن ریاست کی سرکردہ میونسپل کارپوریشنوں میں سے ایک ہے۔ صبح کی میٹنگ میں کچھ خواتین اور ان کے شوہر موجود تھے۔ ہمارا استدلال ہے کہ جو نظم طے کیا گیا ہے وہ اچھی طرح سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ خواتین جن علاقوں کی نمائندگی کرتی ہیں، ان علاقوں میں موجودہ وقت میں حاصل فیڈ بیک پر وہ کام کریں۔ خواتین کو میٹنگ میں خود اپنی بات رکھنی چاہئے۔ اس سے ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا۔ یہ اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ خواتین کو ریزرویشن دینے والے ممبران اسمبلی کے مطابق انہیں اپنی ذمہ داری نبھانی چاہئے اور اس میں اپنا تعاون پیش کرنا چاہئے۔
Published: undefined