قومی خبریں

کرکٹر ہربھجن سنگھ کے متنازعہ ٹوئٹ پر ہنگامہ، لوگوں نے کہا ’شرم آنی چاہیے‘

چندریان2- کی کامیاب لانچنگ کے بعد ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے لیکن اس بیچ کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک ایسا ٹوئٹ کر دیا ہے جس سے لوگوں میں زبردست غصہ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

چندریان-2 کی کامیاب لانچ کے بعد پورے ملک میں خوشی کا ماحول ہے اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکباد کا ایک لمبا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ہندوسانی سائنسدانوں کی پوری دنیا میں زبردست تعریف ہو رہی ہے۔ اسی درمیان ہندوستان کے معروف کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے چندریان کو لے کر ایسا ٹوئٹ کیا ہے جس سے لوگ بھڑک گئے ہیں اور ان کو ٹرول کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے متنازعہ ٹوئٹ میں پاکستان سمیت کئی ممالک کے جھنڈے لگا کر لکھا ہے کہ کئی ممالک کے جھنڈوں میں چاند ہوتا ہے اور کئی ملکوں کے جھنڈے چاند پر ہوتے ہیں۔ جب انہوں نے یہ لکھا کہ کئی ممالک کے جھنڈے چاند پر ہوتے ہیں اس میں انہوں نے امریکہ، روس، چین اور ہندوستان کے جھنڈے لگائے۔

Published: 23 Jul 2019, 9:10 PM IST

اپنے ٹوئٹ میں جہاں انہوں نے یہ لکھا ہے کہ کچھ ممالک کے جھنڈوں میں چاند ہوتا ہے اس میں انہوں نے مسلم ممالک جیسے پاکستان، ترکی، لیبیا، تیونشیا، ازربائیجان، ملائشیا، مالدیپ اور ماریٹینیا کے جھنڈے لگائے ہیں۔ اس پر بہت سے لوگوں نے لکھا کہ ’آپ کھلاڑی نہیں ہیں بلکہ ایک فرقہ پرست انسان ہیں کیونکہ آپ نے صرف ان ممالک کے جھنڈے اپنے ٹوئٹ میں لگائے ہیں جو مسلم ممالک ہیں جبکہ نیپال کے علاوہ کئی ایسے ممالک ہیں جیسے سنگاپور، لاؤس، منگولیا وغیرہ ممالک ہیں جن کے جھنڈوں میں چاند کی تصویر ہے لیکن ان کوجان بوجھ کر چھوڑ دیا گیا ہے‘۔

Published: 23 Jul 2019, 9:10 PM IST

کھلاڑیوں کو بارے میں یہ تصور کیا جاتا ہے کہ وہ مذہب اور ذات پات سے اوپر اٹھ کر سوچتے ہیں لیکن ہر بھجن نے جس طرح کا ٹوئٹ کیا ہے اس میں فرقہ پرست ذہنیت کی بو آتی ہے۔

Published: 23 Jul 2019, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 Jul 2019, 9:10 PM IST