قومی خبریں

حکومت کی کارروائی سے کانگریس کارکنان خوف زدہ نہیں ہوں گے: دگ وجے

دگ وجے سنگھ نے کہا کہ حکومت جس طرح سے کانگریس کارکنان سے سیاسی دشمنی نکال رہی ہے، وہ ناانصافی پر مبنی ہے۔ کانگریس کارکنان اس سے خوف زدہ نہیں ہوں گے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس  

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما دگ وجےسنگھ نے الزام لگایا کہ کانگریس کے کارکنان حکومت کی ایذا رسانی کا شکار ہو رہے ہیں اور پارٹی ایسے ہر کارکنان کے لیے قانونی لڑائی لڑے گی۔ اسی سلسلے میں، سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ دتیا میں حکومت کے مظالم کے خلاف ریلی نکالیں گے۔

Published: undefined

مسٹر کمل ناتھ نے مدھیہ پردیش میں کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں کے خلاف بدلہ لینے کی غرض سے جھوٹے مقدمے درج کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے’ حکومت کے مظالم کے خلاف مزاحمتی کمیٹی‘تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی کی پہلی میٹنگ ریاستی کانگریس کے صدر دفتر میں مسٹر سنگھ کی صدارت میں ہوئی۔

Published: undefined

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ حکومت جس طرح سے کانگریس کارکنوں سے سیاسی دشمنی نکال رہی ہے، وہ ناانصافی پر مبنی ہے۔ کانگریس کارکنان اس سے خوف زدہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست سے لے کر تحصیل کی سطح تک کارکنوں کو سیاسی بنیاد پردیوانی، ریونیو اور فوجداری کے مقدمات میں پھنسا کر ذلیل کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں کانگریس ان کی لڑائی لڑے گی اور ان کو قانونی تحفظ دیا جائے گا۔

Published: undefined

مسٹر سنگھ نے کہا کہ اب تک صرف دتیا ضلع سے 50 سے زیادہ معاملے کمیٹی کے سامنے آئے ہیں، جن میں کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے وزیر داخلہ نروتم مشرا پر کانگریس کے کارکنوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام شکایات کو جمع کرنے کے بعد کانگریس کا ایک وفد مسٹر کمل ناتھ کی قیادت میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کرے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined