قومی خبریں

ایودھیا: رام مندر تعمیر کےلئے پتھر لانے کا سلسلہ شروع

وی ایچ پی پتھر تراشنے والی ورکشاپ میں پتھروں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ عقیدتمنداگان ان پتھروں کی پوجا کر رہے ہیں اور یہاں تک کہ ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لے رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ایودھیا : بابری مسجد رام مندر تنازع پر سپریم کورٹ کی جانب سے حتمی فیصلہ کے تحت متنازع اراضی رام للّا کو دیئے جانے کے بعد ہندو طبقہ پرجوش ہے اور ایک مرتبہ پھر سے ایودھیا میں پتھروں کو پہنچانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ متنازع مقام پر بابری مسجد کو شہید کیے جانے کے بعد سے لگاتار پتھر تراشنے کا کام کیا جا رہا تھا اور اس کے لئے باقاعدہ ایک ورک شاپ قائم کی گئی ہے۔ ایودھیا تنازعہ پر سپریم کورٹ کے فیصلہ سے چند روز قبل ہی اس ورک شاپ میں کام بند ہوا تھا۔

Published: 17 Nov 2019, 11:11 AM IST

اب جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد متنازع مقام سے مسجد کو بے دخل کر دیا گیا ہے اور مندر تعمیر کا راستہ صاف ہو گیا ہے تو ہندو طبقہ کی جانب سے پتھر پہنچانے کا کام پھر سے شروع کر دیا گیا ہے۔ اسی ضمن میں، رامیشورم سے آنے والے زائرین کا ایک گروپ ہفتہ کے روز پتھروں کا ایک مجموعہ لے کر ایودھیا پہنچا ہے اور اسے وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کی طرف سے قائم کی گئی ورکشاپ میں عطیہ کیا۔

Published: 17 Nov 2019, 11:11 AM IST

نصف درجن کے قریب لوگوں نے رامیشورم کی ایک تنظیم رام سینا کے ارکان ہونے کا دعویٰ کیا، جو رامیشورم سے 12 ’کٹے ہوئے پتھر‘ اپنے ساتھ لائے اور ایودھیا میں رام مندر ورک شاپ (رام مندر پتھر تراشنے والی ورکشاپ) کے لئے عطیہ کیا۔

Published: 17 Nov 2019, 11:11 AM IST

رام سینا کے قومی سکریٹری ہونے کا دعوی کرنے والے مدن گوپال نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا، ’’جب مندر کی تعمیر شروع ہوگی، تو ہمارے رام سینا کے کارکنان ’کارسیوا‘ (رضاکارانہ خدمات) کے لئے ایودھیا آئیں گے۔‘‘ واضح رہے کہ وشو ہندو پریشد نے سنہ 1989 میں ’شیلانیاس‘ (تحویل میں لی گئی اراضی پر رام مندر کے لئے سنگ بنیاد رکھنا) انجام دینے سے پہلے ہر گاؤں سے پتھر اکٹھا کرنے کی مہم چلائی تھی۔

Published: 17 Nov 2019, 11:11 AM IST

وی ایچ پی کے مرکزی سکریٹری پُرشوتم نارائن سنگھ نے کہا، ’’اب جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد رام جنم بھومی پر ایک عظیم الشان رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار ہو گئی ہے تو لوگ تعمیر میں استعمال ہونے والے پتھر (اینٹ) لا رہے ہیں۔ یہ ان کا عقیدہ ہے جو ہماری ورکشاپ میں لا رہا ہیں، جو کوئی بھی پتھر لائے گا ہم اسے قبول کریں گے۔‘‘

Published: 17 Nov 2019, 11:11 AM IST

وی ایچ پی پتھر تراشنے والی ورکشاپ میں پتھروں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ عقیدتمنداگان ان پتھروں کی پوجا کر رہے ہیں اور یہاں تک کہ ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لے رہے ہیں۔

Published: 17 Nov 2019, 11:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 17 Nov 2019, 11:11 AM IST