قومی خبریں

’ہریانہ میں ترقی متاثر، عوامی مسائل جوں کے توں‘، دیپندر سنگھ ہڈا کا بی جے پی حکومت پر حملہ

دیپندر سنگھ ہُڈّا نے کرنال میں کانگریس دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دور میں ترقیاتی کام رکے پڑے ہیں، عوامی مسائل حل نہیں ہو رہے اور ڈرینج نظام کی بدحالی نے بربادی مچا دی ہے

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر دیپندر ہڈا / ویڈیو گریب</p></div>

کانگریس لیڈر دیپندر ہڈا / ویڈیو گریب

 

کرنال: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپندر سنگھ ہڈا نے کرنال میں پارٹی کے نئے دفتر کا افتتاح کیا اور اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی۔ دیپندر سنگھ ہڈا نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے دور میں ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں اور عوامی مسائل حل نہیں ہو رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 11 برس میں کوئی نیا ڈرین نہیں بنا، جس سے بارش میں تباہی مچتی ہے۔

Published: undefined

دیپندر ہڈا نے کہا کہ دیہی علاقوں میں پانی بھرنے کا سب سے بڑا سبب ڈرینج سسٹم کی ناکامی ہے۔ بی جے پی حکومت نے گزشتہ ایک دہائی میں کوئی نیا ڈرین نہیں بنایا، بلکہ کانگریس دور میں بنے ڈرینج سسٹم کو بھی بند کر دیا گیا۔ اس غفلت کی وجہ سے بارش کے دنوں میں دیہاتوں میں آفت جیسی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ ہُڈّا نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر موٹر، پائپ اور دیگر سہولیات فراہم کرے تاکہ نکاسیٔ آب ممکن ہو سکے اور کسانوں، دیہی عوام کو راحت مل سکے۔

Published: undefined

سابق وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کے اس بیان پر کہ کانگریس کے لیڈر بے روزگار ہیں، ہُڈّا نے طنزیہ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ایک مرکزی وزیر اس طرح کی باتیں کریں۔ بھوپندر سنگھ ہڈا کو عوام نے بھاری اکثریت سے اسمبلی بھیجا ہے اور مجھے پارلیمان میں بھیجا ہے۔ اگر ہم عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوں تو یہ ہماری سب سے بڑی ناکامی ہوگی، مگر عوام کے اعتماد کے ساتھ ہم بھرپور خدمت کے لیے موجود ہیں۔

اسی کے ساتھ انہوں نے کھٹر کے اس جملے پر بھی تنقید کی، جس میں انہوں نے بارش کے دوران میٹرو استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ دیپندر ہڈا نے کہا کہ یہ میٹرو کانگریس کے دور حکومت میں بنی تھی، بی جے پی حکومت نے تو کچھ بنایا ہی نہیں۔ ایسے میں اس طرح کے بیانات محض عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ دفتر کے قیام سے نہ صرف تنظیم کو نئی توانائی ملے گی بلکہ کانگریس کارکنوں کو بھی مزید حوصلہ ملے گا۔ ہڈا کے مطابق محنتی اور باصلاحیت کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں تاکہ عوامی مسائل کو اجاگر کیا جا سکے اور تنظیمی کمی کو پورا کیا جا سکے۔

انہوں نے نئے ضلعی صدر پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر عوامی آواز کو بلند کیا جائے گا اور حزبِ اختلاف کے طور پر کانگریس اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے گیارہ برسوں میں ترقیاتی کام مکمل طور پر رک گئے ہیں، عوام بنیادی مسائل سے دوچار ہیں مگر حکومت صرف دعووں میں مصروف ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined