قومی خبریں

اتراکھنڈ میں ’دیو بھومی فیملی ایکٹ‘ نافذ، اب ہر خاندان کو ملے گی یونیک آئی ڈی

نئے نظام کے تحت ہر خاندان کو ایک منفرد شناختی نمبر دیا جائے گا، جو اس خاندان کی ڈیجیٹل شناخت کا کام کرے گا۔ اس آئی ڈی میں خاندان کے تمام افراد کے بارے میں اہم معلومات درج ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ پشکر سنگھ دھامی / یو این آئی
وزیر اعلیٰ اتراکھنڈ پشکر سنگھ دھامی / یو این آئی RAMESHWAR GAUR

اتراکھنڈ میں 15 سال سے مقیم سبھی شہریوں کو اب ’دیو بھومی فیملی آئی ڈی‘ ملے گی۔ اس کے لیے گورنر نے ’دیو بھومی فیملی ایکٹ 2026‘ کو منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ قانون نافذ ہو گیا ہے۔ اس کے تحت اب تمام شہریوں کا مرکزی ڈیٹا بیس بنایا جائے گا۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والے کو 10 سال قید اور 50 لاکھ روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق ’دیو بھومی فیملی ایکٹ‘ کے تحت اب ہر خاندان کو ایک یونیک فیملی آئی ڈی دی جائے گی۔ حکومتی حلقوں میں کہا جارہا ہے کہ اس پہل کا مقصد ریاست کے تمام خاندانوں کا مربوط اور تصدیق شدہ ڈیٹا تیار کرنا ہے، جس سے سرکاری اسکیموں کے فوائد مستحقین تک آسانی سے پہنچ سکیں۔

Published: undefined

اس نئے نظام کے تحت ہر خاندان کو ایک منفرد شناختی نمبر دیا جائے گا، جو اس خاندان کی ڈیجیٹل شناخت کا کام کرے گا۔ اس آئی ڈی میں خاندان کے تمام افراد کے بارے میں اہم معلومات درج ہوں گی، جیسے نام، عمر، آدھار سے متعلق معلومات، سماجی و اقتصادی حیثیت، تعلیم اور روزگار وغیرہ۔

Published: undefined

حکومت کا خیال ہے کہ اس قدم سے اسکیموں کے نفاذ میں شفافیت آئے گی اور استفادہ کرنے والوں کو دھوکہ دہی سے بچایا جاسکے گا۔ اس سے قبل مختلف اسکیموں میں ڈپلیکیٹ یا نااہل افراد کو فوائد ملنے کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں لیکن اب یونیفائیڈ ڈیٹا بیس بننے سے اس طرح کی بے ضابطگیوں پر قابو پایا جاسکے گا۔ اس ایکٹ کی ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ خاندان کی شناخت میں خواتین کو ترجیح دی گئی ہے۔ قواعد کے مطابق 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے خاندان کی سب سے سن رسیدہ خاتون کو خاندان کا سربراہ مانا جائے گا۔ اسے خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت میں اہم قدم بتایا جارہا ہے۔

Published: undefined

دیو بھومی فیملی آئی ڈی کو مختلف سرکاری اسکیموں سے منسلک کیا جائے گا۔ اس سے اہل خاندانوں کو اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کے لیے بار بار دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ایک ہی آئی ڈی کے ذریعہ تمام اسکیموں کی معلومات اور فوائد حاصل کئے جاسکیں گے۔ اس اسکیم کے تحت حکومت پوری ریاست کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل ڈیٹا بیس بنا رہی ہے، جس میں دیہی اور شہری دونوں علاقوں کے خاندانوں کی معلومات شامل ہوں گی۔ اس سے انتظامی کام میں تیزی آئے گی اور فائدہ اٹھانے والوں کی زیادہ درست شناخت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

Published: undefined

کہا جارہا ہے کہ یہ نظام ہریانہ کی ’فیملی شناختی کارڈ‘ اسکیم کی طرز پر تیار کیا گیا ہے، جہاں ایک ہی آئی ڈی کے ذریعے شہریوں کو متعدد خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ مجموعی طور پر’دیو بھومی فیملی ایکٹ‘ کو ریاست میں ڈیجیٹل گورننس کو مضبوط بنانے اور سرکاری اسکیموں کو مزید موثر بنانے کی سمت اہم قدم ثابت ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined