قومی خبریں

ایم پی میں موسلا دھار بارش سے تباہی، کئی علاقوں کی حالت خراب، راجدھانی کی سڑکوں پر کشتیاں تیرنے لگیں!

بھوپال میں اتوار کی رات سے شروع ہونے والی بارش پیر کی رات دیر گئے تک جاری رہی۔ تیز ہواؤں کے سبب 15 سے 20 گھنٹے کی بجلی کٹوتی ہو رہی ہے، کئی علاقوں کی حالت خراب ہے اور معمولات زندگی مفلوج ہو گئے ہیں

تصویر آئی اے این  ایس
تصویر آئی اے این ایس 

بھوپال: مدھیہ پردیش میں گزشتہ دو دنوں سے ہو رہی بارش نے تبائی مچا دی ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی ہے، رہائشی بستیاں کئی فٹ تک زیر آب آگئی ہیں، راجدھانی بھوپال کی ایک کالونی میں تو گھروں میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے باہر نکالنا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے انتظامیہ کو چوکس رہنے کی ہدایت دی ہے۔

Published: undefined

گزشتہ دو دنوں سے ریاست کے بڑے حصوں میں وقفے وقفے پر تو کچھ مقامات پر موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے نرمدا، چمبل، بیتوا اور شپرا سمیت تمام چھوٹی اور بڑی ندیاں اپھان پر ہیں۔ نرمداپورم میں سکھتوا ندی کے پل پر پانی آنے کی وجہ سے بھوپال-ناگپور سڑک پر ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔ راجدھانی کی متعدد بستیاں زیر آب ہیں اور پانی بھر جانے پر کشتیوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے لگاتار دوسرے دن منگل کو بھی اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

راجدھانی میں اتوار کی رات سے شروع ہونے والی بارش پیر کی رات دیر گئے تک جاری رہی، تیز ہواؤں کے باعث 15 سے 20 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا۔ اس کے علاوہ ساگر، نرسنگھ پور، جبل پور، گنا، نرماد پورم، رائسین، ودیشا وغیرہ میں بارش نے برا حال کر دیا ہے۔ معمولات زندگی مکمل طور پر ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ کئی مقامات پر لوگوں کے پھنسے ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں، جس کی وجہ سے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف کی مدد لی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

ریاست میں بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال پر کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے کہا، ’’مدھیہ پردیش کے کئی علاقوں میں لگاتار موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ ندی نالے اپھان پر ہیں۔ کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات ہیں۔ کئی سڑکیں بند ہوگئی ہیں، کئی سڑکوں پر درخت گرنے سے ٹریفک میں خلل پڑا ہے، کئی علاقوں کا رابطہ منقطع باہری دنیا سے منقطع ہو گیا ہے۔ کئی علاقوں میں گھنٹوں سے بجلی غائب ہے۔‘‘

بجلی کی کٹوتی پر کمل ناتھ نے کہا کہ یہ انتہائی شرمناک صورتحال ہے کہ مدھیہ پردیش کی راجدھانی کے بیشتر علاقوں میں رات سے بجلی غائب ہے، بھوپال گھنٹوں سے اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ پینے کے پانی اور بجلی کی فراہمی میں جزوی طور پر خلل پڑنے کی اطلاعات ہیں۔ متعلقہ ادارے ان خدمات کو برقرار رکھنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ زیادہ بارش کی صورت میں عوام کو بھی انتظامیہ کی کوششوں میں شامل ہونا چاہیے۔ حالات معمول پر آنے تک ہر سطح پر چوکنا رہنا ضروری ہے۔

Published: undefined

وہیں، وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ بعض مقامات پر پرانے اور کمزور درختوں کے گرنے، ندی کے بہاؤ کو وسیع کرنے کی خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں۔ پانی جمع ہونے کی صورت میں ضروری حفاظتی انتظامات کے لیے پہلے ہی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر لوگوں کو دریا، تالاب یا ڈیم جیسی جگہوں پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔ یہ سب انتظامیہ کا تعاون کرنے کے ساتھ اپنی زندگی کی حفاظت کے لیے بھی ضروری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined