قومی خبریں

یوگی حکومت کی رخنہ اندازی کے باوجود پرینکا گاندھی نے 44 ہزار مہاجروں کو بھیجا گھر

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی مدد سے اب تک ملک کی کئی ریاستوں میں پھنسے اتر پردیش کے ہزاروں مہاجروں کو بہ حفاظت ان کے گھروں تک پہنچایا جا چکا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

اتر پردیش میں 1000 بسیں مہیا کرانے کی تجویز یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے ذریعہ خارج کر دیے جانے کے باوجود کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی مدد سے اب تک ریاست کے 44 ہزار سے زائد مہاجر اپنے گھر پہنچائے جا چکے ہیں۔ اس دوران پرینکا گاندھی نے لاک ڈاؤن سے پید ابحران میں ملک کے کئی حصوں میں پھنسے لوگوں کو شرمک اسپیشل ٹرینوں، بسوں اور ٹرانسپورٹ کے دیگر وسائل میں سیٹیں حاصل کرنے میں بھی مدد کی ہے۔ اتر پردیش کانگریس کے ذرائع نے بتایا کہ یہ عمل اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ سے مہاجروں کو بھیجنے کے لیے بسوں کے داخلہ کی اجازت دینے کے لیے کی گئی گزارش سے کافی پہلے ہی شروع ہو گیا تھا۔

Published: undefined

پرینکا گاندھی سے جڑے کانگریس کے ایک اہم ذرائع نے کہا کہ پارٹی جنرل سکریٹری اور مشرقی اتر پردیش کے انچارج یکم مئی کو شرمک اسپیشل ٹرینیں شروع کیے جانے سے پہلے اور مئی کے وسط میں ریاستی حکومت کی جانب سے بسوں کا ٹرانسپورٹیشن شروع کیے جانے کے کافی پہلے سے ہی لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ جب لاک ڈاؤن کو سب سے پہلے 19 دنوں کے لیے بڑھایا گیا، تبھی سے پرینکا گاندھی نے پھنسے مہاجر مزدوروں کی مدد کرنا شروع کر دیا تھا، کیونکہ مہاجر مزدوروں کے اپنے بچوں کے ساتھ پیدل چلنے کی خبریں نیوز چینلوں اور سوشل میڈیا پر دکھائی دینے لگی تھیں۔

Published: undefined

کانگریس ذرائع نے بتایا کہ پرینکا گاندھی کی مداخلت کے بعد 44 ہزار سے زیادہ مہاجر مزدوروں کو الگ الگ ریاستوں سے اتر پردیش کے لیے مہیا کرائی گئی بسوں یا شرمک اسپیشل ٹرینوں کے ذریعہ واپس بھیجا گیا۔ کانگریس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ "پھنسے ہوئے مہاجر مزدوروں کی مدد کرنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے پرینکا گاندھی نے 5 مئی کو 'اتر پردیش متر' ہیلپ لائن شروع کیا تھا۔ اس ہیلپ لائن کے ذریعہ 5.5 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اپنے سفر کے لیے رجسٹریشن کرایا، جب کہ ریاستوں کی مختلف ضلعی یونٹوں سے 5 لاکھ سے زیادہ گزارشات موصول ہوئے۔" بتایا جاتا ہے کہ فہرست کو مختلف ریاستی یونٹوں کے ساتھ ان کے سفری انتظام کے لیے شیئر کیا گیا۔

Published: undefined

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پرینکا گاندھی کی ٹیم نے شرمک اسپیشل ٹرینوں کےل یے ادائیگی کی ہے، ذرائع نے واضح کیا کہ کانگریس لیڈر نے ٹرینوں کو بک نہیں کرایا، لیکن وہ مہاجر مزدوروں کی ان گزارشات کو آگے بڑھاتی رہیں جو ان کے دفتر میں حاصل ہوئے تھے۔ کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے بعد پارٹی کی ریاستی یونٹوں نے مہاجر مزدوروں کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور بسوں یا شرمک اسپیشل ٹرینوں کے ذریعہ ان کی واپسی کا انتظام کیا اور کانگریس ریاستی یونٹوں کے ذریعہ رقم کی ادائیگی کی گئی۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے مہاجر مزدوروں کی حالت زار دیکھتے ہوئے 4 مئی کو کہا تھا کہ پارٹی ان کے ریل ٹکٹ کا خرچ اٹھائے گی۔ ذرائع نے کہا کہ "اسی وقت سے کانگریس کی ریاستی یونٹوں نے گجرات، مہاراشٹر اور پنجاب ریاستی حکومتوں کو 22 سے زائد شرمک اسپیشل ٹرینوں کے کرایہ کے لیے ادائیگی کی، جو اتر پردیش کے لیے بھیجی گئی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی ہمارے کارکنان مسافروں کی فہرست کے لیے کوآرڈنیشن بھی کر رہے تھے۔

Published: undefined

ممبئی یوتھ کانگریس کے نائب صدر سورج سنگھ ٹھاکر نے بتایا کہ "پرینکا گاندھی کا دفتر ممبئی میں پھنسے ہوئے مہاجر مزدوروں کے سفر اور راشن کے انتظام کی گزارشات کو ہم سے شیئر کرتا ہے۔" مہاجر مزدوروں کی محفوظ واپسی کے لیے کو آرڈنیشن کر رہے ٹھاکر نے کہا کہ پرینکا گاندھی کے دفتر نے یہ یقینی بنایا کہ مہاراشٹر کانگریس ٹیم کے ساتھ شیئر کی گئی فہرست کو سنجیدگی سے لیا جائے اور سبھی کو مدد فراہم کی گئی۔

Published: undefined

سورج ٹھاکر نے کہا کہ پرینکا گاندھی کی مداخلت کے بعد کانگریس ریاستی یونٹ نے مہاراشٹر سے اتر پردیش کے لیے 10 ہزار سے 12 ہزار کے قریب مہاجر مزدوروں کے سفر کا انتظام کیا۔ انھوں نے بتایا کہ ان شرمک ٹرینوں، بسوں یا دیگر چھوٹی گاڑیوں کی مدد سے ان کے گھروں تک پہنچانے میں مدد کی گئی۔

Published: undefined

دوسری طرف لدھیانہ کانگریس صدر اشونی کمار شرما کا کہنا ہے کہ "پرینکا گاندھی کے دفتر سے لدھیانہ میں پھنسے لوگوں اور جنھیں مدد کی ضرورت تھی، ان کی فہرست شیئر کی جاتی رہی۔" شرما نے مزید کہا کہ "ہم نے ایمبولنس کا انتظام کیا اور کئی لوگوں کو اسپتال مین داخل کرایا، کیونکہ پرینکا گاندھی دفتر سے اس کی گزارش کی گئی تھی۔" اشونی شرما کا کہنا ہے کہ پرینکا گاندھی نے مہاجر مزدوروں کے سفر کا انتظام کرنے اور راشن یا کسی دیگر مدد کی ضرورت کے لیے نجی طور پر مداخلت کی۔

Published: undefined

اشونی شرما نے یہ بھی بتایا کہ "ہمیں لدھیانہ سے ہزاروں لوگوں کی گزارشات ملیں، جو اتر پردیش واپس جانا چاہتے تھے اور پھر ہم نے فہرست تیار کی اور بسوں، چھوٹی کاروں اور شرمک اسپیشل ٹرینوں کے ذریعہ ان کے سفر کا انتظام کیا۔" انھوں نے مزید کہا کہ سونیا گاندھی کے پیغام کے بعد کیپٹن امرندر سنگھ کی قیادت والی پنجاب حکومت نے ریاست کے مختلف حصوں میں رہنے والے مہاجر مزدوروں کے لیے 35 کروڑ روپے کے ٹرین ٹکٹ خریدے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined