قومی خبریں

امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری، جے شنکر کا پارلیمنٹ میں بیان، عمل کو جائز قرار دیا

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پارلیمنٹ میں وضاحت کی کہ امریکہ سے ہندوستانیوں کی ملک بدری کوئی نیا معاملہ نہیں، یہ عمل کئی سالوں سے جاری ہے۔ حکومت یقینی بنا رہی ہے کہ کسی کے ساتھ غیر انسانی سلوک نہ ہو

<div class="paragraphs"><p>ڈاکٹر ایس جے شنکر / سوشل میڈیا</p></div>

ڈاکٹر ایس جے شنکر / سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: امریکہ سے 104 ہندوستانیوں کی ملک بدری پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر (ڈی پورٹ) کرنے کا عمل کوئی نیا نہیں ہے، بلکہ یہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں قومی سلامتی اور امیگریشن قوانین کے تحت یہ کارروائیاں معمول کے مطابق ہوتی ہیں اور ہندوستان بھی دیگر ممالک کی طرح اپنے غیر قانونی تارکین وطن کو واپس لینے کا پابند ہے۔

Published: undefined

جے شنکر نے کہا کہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم ہندوستانی شہری مشکل حالات میں تھے، اور انہیں واپس لانا ضروری تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈی پورٹیشن کا عمل 2012 سے رائج اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) کے مطابق ہوتا ہے، جس کے تحت فلائٹ میں بیلٹ یا ہتھکڑی لگائی جاتی ہے لیکن خواتین اور بچوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا جاتا ہے۔ دورانِ سفر، ٹوائلٹ جانے کے لیے انہیں ہتھکڑی کھول دی جاتی ہے۔

Published: undefined

وزیر خارجہ نے اقوامِ متحدہ کی ایک اہم دستاویز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی اور غیر قانونی ہجرت کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجے جانے والے افراد کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے قانونی امیگریشن کو فروغ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Published: undefined

جے شنکر نے مزید کہا کہ ہندوستانی حکومت امریکی حکام کے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ڈی پورٹ کیے گئے شہریوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا غیر انسانی سلوک نہ ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت غیر قانونی امیگریشن میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی کے حق میں ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے۔

Published: undefined

انہوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 2009 سے ہر سال ہندوستانی شہریوں کو مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیا جاتا رہا ہے اور امریکہ بھی اپنے قوانین کے مطابق ایسا کرتا ہے۔ جے شنکر نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہندوستانی شہری قانونی طریقوں سے بیرون ملک جائیں اور غیر قانونی ہجرت سے بچیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined