قومی خبریں

گھنے کہرے کے باعث شمالی ہندوستان میں ریل کی رفتار تھم گئی، راجدھانی سمیت درجنوں ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

شمالی ہندوستان میں گھنے کہرے کے سبب ریل خدمات شدید متاثر ہیں۔ راجدھانی سمیت درجنوں ٹرینیں کئی گھنٹوں تاخیر سے چل رہی ہیں، رفتار محدود کر دی گئی ہے اور بعض ٹرینیں منسوخ بھی ہوئیں

<div class="paragraphs"><p>ریل، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ریل، فائل تصویر آئی اے این ایس

 

شمالی ہندوستان میں شدید سردی کے ساتھ گھنا کہرا معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے علی الصباح چھائے کہرے کے سبب حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس کا براہِ راست اثر ریل اور سڑک، دونوں طرح کی آمدورفت پر پڑ رہا ہے۔ خاص طور پر ریل خدمات شدید متاثر ہیں اور راجدھانی ایکسپریس جیسی تیز رفتار ٹرینیں بھی مقررہ رفتار برقرار نہیں رکھ پا رہیں۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق، پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن (سابقہ مغل سرائے جنکشن) سے گزرنے والی متعدد ٹرینیں کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ نئی دہلی۔ہاوڑہ راجدھانی ایکسپریس دس گھنٹے، نئی دہلی۔سیالدہ راجدھانی گیارہ گھنٹے جبکہ دربھنگہ اسپیشل پچیس گھنٹے تاخیر سے گزر رہی ہے۔ اس کے علاوہ بھی متعدد طویل فاصلے کی ٹرینیں شدید تاخیر کا شکار ہیں، جس کے باعث مسافروں کو کڑاکے کی سردی میں پلیٹ فارم پر طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

Published: undefined

ریلوے حکام کے مطابق کہرے کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے پر حفاظتی نقطۂ نظر سے ٹرینوں کی رفتار محدود کر دی گئی ہے۔ اسی وجہ سے تاخیر میں اضافہ ہو رہا ہے اور یہ صورتحال کہرا چھٹنے تک برقرار رہ سکتی ہے۔ مسافروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے اپنی ٹرین کی تازہ صورتحال ضرور معلوم کر لیں تاکہ غیر ضروری پریشانی سے بچا جا سکے۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق دہلی۔ہاوڑہ، دہلی۔سیالدہ، دہلی۔کاماکھیا اور آنند وہار سے مشرقی ہندوستان جانے والے روٹس سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ کئی سپر فاسٹ اور دورنتو ٹرینیں بھی اپنی مقررہ رفتار حاصل نہیں کر پا رہیں۔ بعض ٹرینوں کو منسوخ بھی کیا گیا ہے، جن میں نئی دہلی۔مالدہ ٹاؤن ایکسپریس شامل ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی ریلوے نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ریئل ٹائم معلومات کے لیے این ٹی ای ایس ایپ یا ریلوے کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حفاظت اولین ترجیح ہے اور حدِ نگاہ بہتر ہوتے ہی خدمات کو معمول پر لانے کی کوشش کی جائے گی۔ سرد موسم اور کہرے کے اس دور میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

Published: undefined