قومی خبریں

’رمضان المبارک میں مسجدوں کو لاک ڈاؤن سےمستثنیٰ رکھا جائے‘ مسلم نمائندہ وفد کا مطالبہ

ممبئی کے عمائدین شہر، علما کرام اور اکابرین کے نمائندہ وفد نے منگل کے روز مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے رمضان المبارک میں مسجدوں کو لاک ڈاؤن سے مستثنی رکھنے کا مطالبہ کیا

ممبئی کے محمد علی روڈ پر واقع مسجد / Getty Images
ممبئی کے محمد علی روڈ پر واقع مسجد / Getty Images 

ممبئی کے عمائدین شہر، علما کرام اور اکابرین کے نمائندہ وفد نے منگل کے روز مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے سے رمضان المبارک میں مسجدوں کو لاک ڈاؤن سے مستثنی رکھنے کا مطالبہ کیا۔

اس وفد کی قیادت نامور عالم دین مولانا خالد اشرف، مولانا اطہر علی، مولانا اعجاز کشمیری، عبدالحسیب بھاٹکر اورممبئی امن کمیٹی کے صدر فرید شیخ نے قائد اور سماجوادی پارٹی لیڈر ابو عاصم اعظمی اور رئیس شیخ کے ہمراہ وزیر صحت سے ملاقات کی اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

Published: undefined

نمائندہ وفد نے وزیر صحت سے مطالبہ کیا کہ رمضان میں اگر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں تو یہ مسلمانوں کی ناراضگی کا باعث ہوگا، کیونکہ سال بھر مسلمان ماہ صیام کا انتظار کرتے ہیں اس لئے رمضان میں ضوابط صحت و سلامتی کے شرائط کے ساتھ مساجد میں عبادت کی اجازت دی جائے اور مسجدوں کو لاک ڈاؤن سے مستثنی قرار دیا جائے یہی وقت کا تقاضہ ہے۔

Published: undefined

وفد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے علاوہ نائٹ کرفیو بھی تراویح کی نماز کے لئے مشکل پیدا کرتا ہے اس لئے اس کے اوقات میں تبدیلی کی جائے اور کرفیو رات 8 بجے کے بجائے رات 10 بجے نافذ کیا جائے۔ وفد نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں خوانچہ فروشوں اور پھیری والوں کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے حالات خراب ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

وفد نے مزید کہا کہ اگر یہ غریب اپنا کام بند کر دیں گے تو روزانہ کیا کھائیں گے جبکہ سرکار نے ان طبقات اور غریبوں کے لئے کوئی راحتی پیکیج نہیں دے رہی۔ وفد نے کہا کہ لوگ بھکمری کا شکار ہو رہے ہیں لوگوں میں لاک ڈاؤن کے تئیں غصہ ہے۔

اس پر وزیر صحت راجیش ٹوپے وفد کو مثبت اقدامات کی یقین دہائی کرائی اور کہا کہ وہ تمام تجاویز وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے گوش گزار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفد کے مطالبات کی جانب وہ وزیر اعظم کی توجہ مبذول کرائیں گے، تاکہ کوئی مثبت نتیجہ نکل سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined