آلودگی کی علامتی تصویر
تین دن کی راحت کے بعد اتوار کو ہوا کی رفتار کم ہونے اور صبح میں ہلکے دھند کی وجہ سے دہلی سمیت این سی آر میں آلودگی کی سطح میں پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں ہوا کی کوالیٹی خراب زمرے کی اعلیٰ سطح پر پہنچ گئی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق پیر کو دہلی میں ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں پہنچ سکتا ہے۔ اس کے بعد دو دن یہ خراب زمرے میں رہ سکتا ہے۔
Published: undefined
سی پی سی بی کے مطابق اتوار کو دہلی کا ایئر انڈیکس 294 رہا جو خراب زمرے میں ہے اور بے حد خراب زمرے سے 6 پوائنٹس کم ہے۔ اس سے پہلے 11 فروری کو دہلی کا ایئر انڈیکس 293 تھا اور 12 فروری کو ایئر انڈیکس 212 تھا۔ پھر ایئر انڈیکس گھٹ کر 200 سے نیچے کے زمرے میں آ گیا تھا لیکن اب ایک بار پھر ایئر انڈیکس میں اضافہ ہو گیا ہے۔
Published: undefined
سوئس کمپنی آئی کیولر نے صبح ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے کے درمیان دہلی کا ایئر انڈیکس 384 بتایا، جو بے حد خراب زمرے میں مانا جاتا ہے۔ دوپہر میں ایئر انڈیکس میں سدھار ہوا۔ اس وجہ سے ہفتہ کی رات 12 بجے سے اتوار کی رات 9 بجے کے بیچ آئی کیولر نے دہلی کا ایئر انڈیکس 221 بتایا۔ سی پی سی بی کے مطابق این سی آر میں گروگرام کا ایئر انڈیکس بے حد خراب زمرے میں رہا۔ گریٹر نوئیڈا میں ایئر انڈیکس سب سے کم متوسط زمرے میں 198 رہا۔ این سی آر کے باقی شہروں میں ایئر انڈیکس خراب زمرے میں رہا۔
Published: undefined
وہیں دوسری طرف محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو آسمان میں جزوی بادل چھائے رہیں گے۔ صبح میں اسماگ کے ساتھ ساتھ ہلکا کہرا بھی ہو سکتا ہے۔ دہلی میں اتوار کو درجہ حرارت 28.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 9.9 ڈگری سیلسیس رہا جو معمول سے 1.1 ڈگری سیلسیس کم ہے۔ پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔
منگل کو 20 سے 25 کلومیٹر کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے۔ اس وجہ سے درجہ حرارت 2 ڈگری سیلسیس کم ہو سکتا ہے۔ اس کے بعد بدھ اور جمعرات کو ویسٹرن ڈسٹربینس کی وجہ سے دہلی کے کچھ علاقوں میں بہت ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined