قومی خبریں

دہلی کی آب و ہوا انتہائی خراب، غازی آباد اور نوئیڈا بھی آلودہ ترین شہروں میں شامل

ملک کے آلودہ ترین 10 شہروں میں سے پانچ ہریانہ اور تین اتر پردیش سے وابستہ ہیں، ساتھ ہی ان میں راجستھان کا ایک شہر اور ملک کی راجدھانی دہلی بھی شامل ہے۔ آلودہ ترین شہروں میں باغپت سر فہرست پایا گیا ہے

دہلی میں آلودگی / Getty Images
دہلی میں آلودگی / Getty Images Hindustan Times

نئی دہلی: ملک کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی کے سبب صورت حال لگاتار بگڑ رہی ہے۔ ایک مرتبہ پھر دہلی کے علاوہ ہریانہ اور اتر پردیش کے کئی شہروں میں بھی آلودگی خطرناک سطح تک پہنچ گئی ہے۔ ملک کے آلودہ ترین شہروں میں اتر پردیش کا شہر باغپت سرِ فہرست ہے۔

Published: undefined

ملک کے آلودہ ترین شہروں میں اتر پردیش کے تین شہر شامل ہیں۔ عالم یہ ہے کہ باغپت میں ایئر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کر چکی ہے۔ آلودگی کے لحاظ سے یہ صورت حال انتہائی خطرناک مانی جاتی ہے۔ وہیں دہلی کی ہوا بھی خراب ہو چکی ہے۔ اس فہرست میں غازی آباد، نوئیڈا اور این سی آر کے علاقے بھی شامل ہیں۔ آلودہ ترین 10 شہروں میں ےس دیگر 9 کی حالت بھی اچھی نہیں ہے۔ تمام شہروں میں اے کیو آئی 300 سے 400 کے بیچ ہے۔

Published: undefined

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق ، غازی آباد کا اے کیو آئی 393 ہے جو ملک کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔ اسی وقت، پانی پت (393) تیسرے مقام پر ، نوئیڈا (364) چوتھے مقام پر، گڑگاؤں (351) پانچویں مقام پر اور دہلی (351) چھٹے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد بالترتیب بھیواڑی (347)، فرید آباد (338) ، مانیسر (334) اور بلبھ گڑھ (320) موجود ہیں۔

Published: undefined

ایئر کوالٹی انڈیکس میں آلودگی کی سطح 0-50 کو بہترین سمجھا جاتا ہے۔ دوسری طرف، 51-100 اطمینان بخش، 101-200 درمیانہ، 201-300 خراب، 301-400 انتہائی خراب اور 400-500 شدید سمجھا جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined