قومی خبریں

دہلی کے ویلکم علاقہ میں فرقہ وارانہ کشیدگی، پولیس نے 20 لوگوں کو حراست میں لیا

دہلی کے ویلکم علاقہ میں بدھ کو دیر رات گئے دو فرقوں میں ہونے والی جھڑپ کے بعد علاقہ میں بھاری پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے، پولیس نے 20 لوگوں کو حراست میں لیا ہے

بشکریہ اے بی پی نیوز
بشکریہ اے بی پی نیوز 

نئی دہلی: دہلی کے دو فرقوں کے درمیان ایک مرتبہ پھر جھڑپ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اے بی پی نیوز کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو دیر رات گئے اس وقت پیش آیا جب دو فرقوں کے درمیان پہلے ہاتھاپائی ہوئی اور اس کے بعد پتھربازی شروع ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع پر علاقہ میں بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔

Published: 05 May 2022, 9:12 AM IST

رپورٹ کے مطابق، شمال مشرقی دہلی کے ڈی سی پی نے کہا، "گذشتہ رات تقریباً 9.50 بجے ویلکم علاقہ میں فوٹو چوک کے قریب دو فرقوں کے لوگوں کے درمیان جھگڑے کے سلسلے میں ایک پی سی آر کال موصول ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی۔ ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔ اس کے ساتھ ساتھ فورس بھی تعینات کر دی گئی۔

Published: 05 May 2022, 9:12 AM IST

انہوں نے مزید کہا ’’ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ویلکم علاقہ کے ایکس اینڈ وائی بلاک کے پارک میں کھیلنے والے بچوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے دونوں فرقوں میں ہاتھا پائی ہوئی۔ فرقہ وارانہ کشیدگی کے پیش نظر کچھ لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور علاقے میں بھاری فورس تعینات کر دی گئی۔‘‘

Published: 05 May 2022, 9:12 AM IST

ڈی سی پی نے مزید کہا کہ اس واقعہ میں ملوث کئی شرپسندوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 20 افراد کو پکڑ لیا گیا ہے اور کچھ کی تلاش جاری ہے۔ اس معاملے میں آئی پی سی کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے اور 108 سی آر پی سی کے تحت بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس وقت صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ شہریوں کی بھائی چارہ کمیٹی کے اراکین کو قصورواروں کی شناخت میں مدد کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

Published: 05 May 2022, 9:12 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 05 May 2022, 9:12 AM IST