قومی خبریں

دہلی: گھر خریدنے کے نام پر 11 کروڑ روپے کی ٹھگی، دو ملزمان گرفتار

2012 میں فلیٹس کی بکنگ کے وقت متاثرین کو یقین دلایا گیا کہ وہ فلیٹ جن کا وعدہ کیا گیا ہے، 3 سال کے اندر ان کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔

گرفتاری کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
گرفتاری کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: دہلی پولیس نے 51 گھر خریداروں سے مبینہ طور پر 11 کروڑ روپے کی ٹھگی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ یہ اطلاع ایک عہدیدار نے فراہم کی۔ ان ملزمان کی شناخت اکشے جین اور پرتیک جین کے طور پر کی گئی ہے، جنہیں جمعہ کے روز حراست میں لیا گیا۔

Published: undefined

معاملہ کی اطلاع موصول ہونے پر ڈی سی پی (اقتصادی جرائم کی شاخ) ایم آئی حیدر نے کہا کہ شکایت کنندگان نے بتایا کہ منجو جے ہومز لمیٹڈ کے ڈائریکٹروں نے انہیں اتر پردیش کے غازی آباد میں واقعہ اپنی مجوزہ رہائش منصوبہ بندی ’ریڈ ایپل ہومز‘ میں فلیٹ بک کرانے کے لئے راغب کیا تھا۔

Published: undefined

چنانچہ 2012 میں فلیٹس کی بکنگ کے وقت متاثرین کو یقین دلایا گیا کہ وہ فلیٹ جن کا وعدہ کیا گیا ہے، 3 سال کے اندر ان کے حوالے کر دیئے جائیں گے۔ تاہم، آج تک موقع پر تعمیر مکمل نہیں ہوئی ہے اور بلڈر کمپنی نے بینکوں کی قسط کی ادائیگی روک دی ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ اب تک 11 کروڑ روپے کے 51 شکایت کنندگان نے ای او ڈبلیو (اکنامک آفینسز ونگ) سے رجوع کیا ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ان میں سے بہت سے شکایت کنندگان نے الزام لگایا ہے کہ اگرچہ ان کی درخواستوں پر قرض کی منظوری دی گئی تھی، لیکن کئی دستاویزات پر جعلی دستخط کر کے بلڈر کو ان کے علم میں لائے بغیر قرض کی رقم فراہم کی گئی۔

Published: undefined

ابتدائی تحقیقات کے بعد تعزیرات ہند کی دفعہ 406، 409، 420، 467، 471 اور 120 بی کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ رہائشی منصوبے کی اراضی ملزم بلڈر کمپنی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

Published: undefined

سی آر پی سی کی دفعہ 102 کے تحت متعلقہ ڈسٹرکٹ کلکٹر، سب رجسٹرار، ایس ڈی ایم، تحصیلدار، جی ڈی اے وغیرہ کو نوٹس بھیجا گیا تھا، جس میں درخواست کی گئی کہ پروجیکٹ کی زمین کا استعمال سرمایہ کاروں کو دھوکہ دینے کے لیے کیا گیا اور مزید منتقلی یا تعمیر نہیں کی گئی۔ جبکہ اس پر تیسرے فریق کے حقوق کی اجازت ہونی چاہیے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined