قومی خبریں

دہلی : سب انسپکٹر نے کار پارکنگ تنازعہ میں بزرگ جوڑے کی پٹائی کی، معاملہ درج

دہلی کے علاقے روہنی میں کار پارکنگ کے سلسلے میں ہوئے جھگڑے میں پولیس کے سب انسپکٹر کے خلاف غیر مہذب سلوک کرنے اور شراب پی کر مار پیٹ کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

نئی دہلی: دہلی کے علاقے روہنی میں کار پارکنگ کے سلسلے میں ہوئے جھگڑے میں پولیس کے سب انسپکٹر کے خلاف غیر مہذب سلوک کرنے اور شراب پی کر مار پیٹ کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔

Published: 19 Mar 2021, 1:11 PM IST

سب انسپکٹر سریندر ہڈا کے خلاف سمے پور بادلی دہلی تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ الزام ہے کہ گھر کے باہر گاڑی کھڑئے کرنے کے سلسلے میں نشے میں مد ہوش پولیس اہلکار نے بزرگ جوڑے اور ان کے داماد کو بری طرح پیٹا ۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا تھا اور مقامی لوگوں نے اس کی موبائل میں ویڈیو بھی بنا لی۔

Published: 19 Mar 2021, 1:11 PM IST

سمے پور بادلی پولیس تھانے میں بزرگ جوڑے کے بیان کے بعد سب انسپکٹر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 324 ، 354 اور 341 کے تحت شکایت درج کی گئی ہے اوراس معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔ بزرگ جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے داماد کے گھر روہنی سیکٹر 18 آئے تھے۔

Published: 19 Mar 2021, 1:11 PM IST

اسی دوران دوسری منزل پر رہنے والے انسپکٹر نے ا ن کے داماد سے گاڑی کو ہٹانے کو کہا اور جب انہوں نے گاڑی ہٹانے سے انکار کر دیا تو سب انسپکٹر نے اپنی پوسٹ کی دھونس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سبھی کی پٹائی کر دی ۔ ریذیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن نے پولیس سے بھی اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

Published: 19 Mar 2021, 1:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Mar 2021, 1:11 PM IST

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو