قومی خبریں

دہلی فساد: دہلی اسمبلی کے خلاف ’فیس بک عہدیدار‘ پہنچے سپریم کورٹ، نوٹس منسوخ کرنے کا مطالبہ

فیس بک انڈیا کے وائس پریزیڈنٹ اجیت موہن نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر اپیل کی ہے کہ کہ دہلی اسمبلی کی امن و ہم آہنگی کمیٹی کے ان کے خلاف جاری نوٹس کو منسوخ کر دیا جائے

سپریم کورٹ آف انڈیا - فائل تصویر / Getty Images
سپریم کورٹ آف انڈیا - فائل تصویر / Getty Images 

نئی دہلی: فیس بک انڈیا کے وائس پریزیڈنٹ اجیت موہن نے دہلی فسادات کے معاملے میں دہلی اسمبلی کی کمیٹی کے نوٹس کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر دی ہے۔ سپریم کورٹ میں بدھ کے روز اس عرضی پر سماعت ہونے جا رہی ہے۔ جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس انیرودھ بوس اور جسٹس کرشنا مراری پر مشتمل بینچ اس معاملہ کی سماعت کرے گی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ دہلی فسادات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مبینہ کردار سے متعلق کارروائی کرتے ہوئے دہلی اسمبلی کی امن اور ہم آہنگی کمیٹی کے ذریعہ فیس بک کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ کمیٹی نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فیس بک انڈیا کے اعلی عہدیدار کو حاضر ہونے کا حکم دیا تھا لیکن وہ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

Published: undefined

اس کے بعد دہلی قانون ساز اسمبلی کی امن اور ہم آہنگی کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیس بک انڈیا کے وائس پریزیڈنٹ اور منیجنگ ڈائریکٹر اجیت موہن کو 23 ستمبر کو کمیٹی کے روبرو حاضر ہونے کے لئے ایک نیا نوٹس جاری کیا ہے۔ اتوار کے روز کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تنبیہ کی گئی کہ نوٹس کی عدم تعمیل کو آئینی طور پر حاصل استحقاق کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔

Published: undefined

اجیت موہن نے اپنی عرضی میں نوٹس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہلی اسمبلی کی کمیٹی انہیں حاضر ہونے پر مجبور نہیں کر سکتی، کیونکہ یہ مسئلہ پارلیمنٹ کے زیر غور ہے۔ خیال رہے کہ اجیت موہن پارلیمنٹ کی کمیٹی کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’دہلی میں پولیس اور عوامی امور مرکزی حکومت کے اختیار میں ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فیس بک بادی النظر قصوروار ہے اور اس کے لئے ایک اضافی چارج شیٹ دائر کرنا ہوگی۔ عآپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں؟ وہ عدالت نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز