قومی خبریں

دہلی میں 24 گھنٹے میں کورونا کے سب سے زیادہ 47 نئے مریض، کووڈ سے 22 سالہ لڑکی کی ہوئی موت

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کوووڈ-19 کے فعال معاملوں کی تعداد تقریباً 4000 ہو گئی ہے۔ دہلی میں 22 سال کی ایک لڑکی کی کووڈ سے موت ہو ئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کورونا وائرس، تصویر آئی اے این ایس

 

ملک میں کورونا معاملوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ راجدھانی دہلی میں بھی اب اس کے معاملے کافی تیزی سے سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں یہاں کورونا وائرس کے 47 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں جو کہ ایک دن میں سب سے زیادہ اضافہ درج ہوا ہے۔ حالانکہ تھوڑی راحت کی بات یہ ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ دو دنوں میں لوگوں کے صحت مند ہونے کی تعداد بڑھنے سے ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزارت صحت کی طرف سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان میں کوووڈ-19 کے فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر تقریباً 4000 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 4 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی میں 22 سال کی ایک لڑکی کی کووڈ سے موت ہو ئی ہے۔ اس سے اموات کی تعداد بڑھ کر 4 ہو گئی ہے۔ دہلی میں کُل متاثرین کی تعداد 483 ہے۔ موجودہ وقت میں سب سے زیادہ متاثرین ریاست کیرالہ ہے جہاں پر 1435 فعال معاملے ہیں۔ وزارت صحت اور خاندانی فلاح کے مطابق 4 اموات میں تمل ناڈو، مہاراشٹر، کیرالہ اور دہلی کا ایک ایک کیس شامل ہے۔

Published: undefined

وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں پورے ملک میں 203 نئے کورونا کیسز درج ہوئے ہیں جس میں فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 3961 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں پورے ملک میں 203 نئے کورونا کے معاملے درج ہوئے ہیں جس سے فعال معاملوں کی تعداد بڑھ کر 3961 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں جہاں کورونا کے کیس بڑھے ہیں ان میں دہلی (47)، مغربی بنگال (44)، کیرالہ (35)، گجرات (18)  آندھرا پردیش (7 نئے معاملے)، بہار (3)، چھتیس گڑھ (1)، جموں و کشمیر (2)، جھارکھنڈ (5)، کرناٹک (15)، مدھیہ پردیش (4)، مہاراشٹر (21)، اوڈیشہ (3)، راجستھان (7)، سکم (1)، اتر پردیش (8) شامل ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined