قومی خبریں

ریڈ زون میں پہنچ گئی دہلی، اے کیو آئی کئی علاقوں 400 سے تجاوز

سی پی سی بی کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے اوسط اے کیو آئی 361 کے ساتھ دہلی ملک کا دوسرا سب سے آلودہ شہر بن گیا ہے۔ وہیں آئی ایم ڈی کے مطابق اتوار کی صبح اور شام میں ہلکی دھند چھائی رہے گی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

 سردی کی دستک کے باوجود قومی راجدھانی کو نومبر کے دوسرے ہفتے میں بھی زہریلی ہوا سے راحت نہیں ملہی ہے۔ اتوار کو دہلی کا اے کیو آئی تقریباً 399 پر ریڈ زون میں تھا، جو انتہائی خطرناک زمرے میں آتا ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج موسم قدرے صاف رہے گا، صبح اور شام کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی اور کم سے کم درجہ حرارت 12-16 اور زیادہ سے زیادہ 26-28 رہنے کا امکان ہے۔ وہیں 3 سے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جس سے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Published: undefined

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی ) کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے اوسط اے کیو آئی 361 کے ساتھ دہلی ملک کا دوسرا سب سے آلودہ شہر بن گیا ہے۔ وزیر پور (420)، براڑی (418) اور وویک وہار (411) سمیت کئی علاقوں میں آلودگی کی سطح سنگین ریکارڈ کی گئی ہے، جب کہ زیادہ تر دیگر علاقوں میں یہ بے حد خراب زمرے میں رہا۔ این سی آر میں نوئیڈا (354)، گریٹر نوئیڈا (336)، اور غازی آباد (339) میں ہوا کا معیار خطرناک سطح پر رہا۔

Published: undefined

دہلی اور اس کے آس پاس کا اے کیو آئی دیوالی کے بعد سے خراب ہوا ہے اور اس میں بہتری کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔ اے کیوآئی 399 کے ارد گرد منڈلا رہا ہے، کچھ علاقوں میں یہ 400 کو بھی پار کر چکا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق اگلے 15 دنوں میں صورتحال بہتر ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ اس کی بڑی وجہ ہوا میں پی ایم 2.5 کی سطح 338 اور پی ایم 10 کی سطح 503 تک پہنچنا ہے۔ یہ ہوا کتنی خطرناک ہے،اسے ماہرین اس طرح بتارہے ہیں کہ اس ہوا میں سانس لینے کا مطلب ہے کہ روزانہ 9 سے 10 سگریٹ پینا۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی کے مطابق اتوار کی صبح اور شام میں ہلکی دھند چھائی رہے گی جس سے حد بصارت متاثر ہوگی۔ دوپہر تک موسم صاف ہونے کی امید ہے۔ تاہم فضائی آلودگی میں اضافے کی وجہ سے اسموگ کی ایک تہہ دن بھر برقرار رہے گی اور شام کے وقت اس میں پھر اضافہ ہوگا۔

Published: undefined

شمالی ہندوستان اور قومی راجدھانی میں بھی کم از کم درجہ حرارت معمول سے نیچے گر رہا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 16 ڈگری سیلسیس تک پہنچ جائے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس تک پہنچ جائے گا۔ ہوا ٹھنڈی ہو جائے گی۔ اس کی وجہ ہمالیہ میں برف باری ہے، جو وہاں سے ٹھنڈی ہوائیں لے رہی ہے۔ راتیں سرد ہو جائیں گی۔ محکمہ موسمیات نے صفر بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نومبر میں عام طور پر صرف ایک سے دو فیصد بارش ہوتی ہے۔ اس کے نتیجے میں، اگلے کئی دنوں تک بارش نہیں ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ دہلی والوں کو فضائی آلودگی سے کوئی راحت ملنے کا امکان نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined