
دہلی میں فضائی آلودگی / قومی آواز / وپن
دہلی میں فضائی آلودگی کے مسئلے پر ایک بار پھر سیاسی کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ دہلی حکومت کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے منگل کو عام آدمی پارٹی (عآپ) اور اروند کیجریوال پر شدید حملہ کیا اور الزام عائد کیا کہ عآپ جان بوجھ کر پنجاب کے کسانوں کو پرالی جلانے کے لیے اکسا رہی ہے تاکہ دہلی کی ہوا مزید آلودہ ہو اور عوام میں ناراضگی بڑھے۔
Published: undefined
سرسا نے کہا کہ پنجاب میں عآپ کے رہنما کسانوں کو چہرہ ڈھانپ کر پرالی جلانے پر مجبور کر رہے ہیں تاکہ ان کی شناخت نہ ہو۔ سرسا نے مزید کہا، ’’میں آپ کو دکھانا چاہتا ہوں کہ عام آدمی پارٹی کس طرح کسانوں کو پرالی جلانے پر مجبور کر رہی ہے۔ کسان خود یہ نہیں کرنا چاہتے لیکن انہیں ایسا کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ عآپ کا مقصد دہلی کے آلودگی کے مسئلہ کے لیے کسانوں کو ذمہ دار ٹھہرانا اور دیوالی کو بدنام کرنا ہے۔
Published: undefined
سرسا نے کیجریوال پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا بھی الزام لگایا۔ ان کے مطابق، دیوالی کے موقع پر پٹاخوں پر پابندی عائد کی جاتی ہے لیکن دوسری مذہبی رسومات پر خاموشی اختیار کی جاتی ہے۔ سرسا نے کہا، ’’جب بقرعید پر سڑکوں پر جانوروں کی قربانی دی جاتی ہے تو کیا کیجریوال کچھ کہتے ہیں؟ یہ لوگ دیوالی کو بدنام کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور اورنگزیب کی طرح ہندو روایات پر حملہ کر رہے ہیں۔‘‘
Published: undefined
جواب میں سوربھ بھاردواج نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ پنجاب کا اے کیو آئی (ایئر کوالٹی انڈیکس) 156 ہے۔ سوربھ نے پوسٹ میں لکھا، ’’ایک انپڑھ کہہ رہا ہے پنجاب میں پرالی جلانے سے دہلی کی فضائی آلودگی میں اضافہ ہو گیا۔ مسئلہ یہ ہے کہ پنجاب کا اے کیو آئی صرف 156 ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined