قومی خبریں

دہلی-این سی آر کی ہوا ہوئی زہرناک، دو دنوں تک فضا میں رہے گی دھول کی چادر، دمہ کے مریضوں کو احتیاط کی ہدایت

حاصل ڈاٹا کے مطابق لودھی روڈ پر اے کیو آئی خراب کیٹگری میں 205 درج کیا گیا، جبکہ پوسا اور متھرا روڈ پر بالترتیب 191 اور 169 تھا جو کہ میڈیم کیٹگری میں آتا ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی-این سی آر میں دھول بھری آندھی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

دہلی-این سی آر میں دھول بھری آندھی، تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی-این سی آر کی ہوا میں منگل کے روز دھول کے ذرات بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں جس سے لوگوں کے لیے سانس لینا زہرناک ہو گیا۔ منگل کے روز دہلی میں اے کیو آئی ’پی ایم 10‘ تک پہنچ گیا۔ ایسا دھول بھری ہوا چلنے کی وجہ سے ہوا ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ مرئیت (ویجیبلٹی) بھی گھٹی ہے۔ ماہرین موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دو دنوں میں ہوا کا معیار مزید خراب ہو سکتا ہے، اس لیے مریضوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے بچنا چاہیے۔ ماہرین صحت نے دمہ کے مریضوں کو خصوصی احتیاط کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ اگر مجبوراً گھر سے باہر نکلنے کی ضرورت پڑے بھی تو وہ اپنے ناک منھ پر بھیگا ہوا کپڑا باندھ لیں تاکہ دھول میں موجود خطرناک ذرات اس میں چپک جائیں۔

Published: undefined

بہرحال، آئی ایم ڈی (ہندوستانی محکمہ موسمیات) کا کہنا ہے کہ راجدھانی میں منگل کی صبح سویرے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دھول بھری ہوائیں چلیں جس کی وجہ سے ہوا کا معیار خراب ہوا۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ والے علاقہ میں صبح 10 بجے مرئیت 700 میٹر تک رہی، جو کہ پیر کی صبح 9 بجے 4000 میٹر تھی۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہوا کس قدر دھول بڑھ گیا ہے۔ علاوہ ازیں پیر کی شام 4 بجے تک جہاں اے کیو آئی 162 تھا، وہیں منگل کے روز 3 بجے تک اے کیو آئی 260 پہنچ گیا۔

Published: undefined

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز اے کیو آئی مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔ بہرحال، آج دستیاب ڈاٹا کے مطابق بیشتر اسٹیشنوں پر پی ایم 10 کی سطح بہت زیادہ تھی۔ سسٹم آف ایئر کوالیٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفر) کے ڈاٹا کے مطابق لودھی روڈ پر اے کیو آئی خراب کیٹگری میں 205 درج کیا گیا، جبکہ پوسا اور متھرا روڈ پر بالترتیب 191 اور 169 تھی جو کہ ’میڈیم‘ کیٹگری میں آتا ہے۔

Published: undefined

ماہرین کے مطابق دہلی میں دیکھی گئی دھول بھری آندھی راجستھان میں گردابی سرکولیشن کے سبب تھی۔ اس وجہ سے راجستھان کے شمالی علاقوں میں دھول بھری آندھی اور کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی ہے۔ یہ آئندہ تین چار دنوں میں راجستھان، دہلی، ہریانہ اور پنجاب کے کچھ علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined