نئی دہلی: قومی راجدھای کے منڈکا علاقہ میں ہونے والی آتشزدگی کے سلسلہ میں پولیس نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے عمارت کے مالک منیش لاکڑا کو گرفتار کر لیا ہے۔ منڈکا علاقہ میں ایک کمرشل عمارت میں جمعہ کے روز آگ لگ گئی تھی، اس واقعہ میں 27 افراد کی جان چلی گئی تھی۔
Published: undefined
آتشزدگی کے سلسلہ میں درج پولیس کی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عمارت کی دوسری منزل پر ایک میٹنگ جاری تھی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی اور لوگ اس میں پھنس گئے۔ عمارت میں کوئی ایمرجنسی ایگزٹ گیٹ بھی نہیں تھا۔
Published: undefined
پولیس نے عمارت کے مالک منیش لاکڑا، اس کی ماں اور بیوی کے علاوہ دو بھائیوں ہریش اور ورون گوئل کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جنہوں نے جائیداد کرایہ پر لی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق گوئل برادران نے اپنے ملازمین کی حفاظت کا خیال نہیں رکھا۔ پولیس ان دونوں کو پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ موٹیویشنل (تحریکی) پروگرام کی وجہ سے واقعہ کے وقت زیادہ تر ملازمین دوسری منزل پر موجود تھے۔
Published: undefined
ایف آئی آر منڈکا تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر گلشن ناگپال کی شکایت پر درج کی گئی ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ پولیس کو اس واقعے کی اطلاع ہفتہ کی شام 5.45 بجے پی سی آر کال کے ذریعے موصول ہوئی۔ پولیس اسٹیشن کا عملہ مین روہتک روڈ پر پلاٹ نمبر 193 پر بنی عمارت کے قریب پہنچا جہاں لوگ پہلے سے ہی نیچے جمع تھے۔ مین روڈ پر کچھ لوگ شیشے کی کھڑکی توڑ کر نیچے اتر آئے تھے۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کے عملے، این ڈی آر ایف کے عملے اور دیگر ایجنسیوں کو بھی موقع پر بلایا گیا۔
Published: undefined
ایف آئی آر کے مطابق جس عمارت میں آگ لگی وہ پانچ سو مربع گز میں بنی ہوئی ہے جس میں بیسمنٹ سے لے کر چار منزلوں تک تعمیرات ہیں۔ اس کے اوپری حصے میں ایک رہائشی فلیٹ بنایا گیا ہے۔ یہ عمارت منیش لاکڑا کی ملکیت ہے جس کے والد بلجیت لاکڑا کا انتقال ہو چکا ہے۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر دکانیں موجود ہیں، جبکہ پہلی سے تیسری منزل تک ’کافے امپیکس پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کمپنی کا دفتر ہے۔ اس میں سی سی ٹی وی کیمروں، سموں، راؤٹر کے پرزوں کی اسمبلنگ امپورٹ کر کے تجارت کی جاتی ہے۔
Published: undefined
اس کمپنی میں تقریباً 100 ملازمین کام کرتے ہیں جن میں سے 50 خواتین ہیں۔ جمعہ کے روز اس دفتر میں تحریکی پروگرام کی وجہ سے تمام ملازمین دوسری منزل پر موجود تھے۔ آگ لگنے کے بعد اندر پھنسے کچھ لوگوں نے سامنے والے شیشے کو توڑ کر مین روڈ سے باہر چھلانگ لگا دی۔ آگ لگنے کی وجہ سے کئی لوگ عمارت میں ہی پھنس گئے۔ عمارت میں داخل ہونے کا ایک ہی راستہ تھا اور وہ بھی گلی کے کنارے پر موجود تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined