قومی خبریں

دہلی شراب گھوٹالہ: وزیر اعلیٰ کیجریوال کے پی اے سے ای ڈی کی پوچھ گچھ

رپورٹ کے مطابق ویبھو ای ڈی کے دفتر پہنچے اور معاملہ پر کوئی تبصرہ کئے بغیر اندر چلے گئے۔ اس کے بعد ای ڈی کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے ان سے پوچھ گچھ کی۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال / ویڈیو گریب</p></div>

وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال / ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ کے سلسلہ میں جمعرات 23 فروری کو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے پی اے ویبھو کے پی سے ای ڈی کے ذریعے پوچھ گچھ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ویبھو ای ڈی کے دفتر پہنچے اور معاملہ پر کوئی تبصرہ کئے بغیر اندر چلے گئے۔ اس کے بعد ای ڈی کے عہدیداروں کی ایک ٹیم نے ان سے پوچھ گچھ کی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ای ڈی نے 11 فروری کو اس معاملہ میں وائی ایس آر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مانگوٹا سرینواس ریڈی کے بیٹے راگھو مانگوٹا کو گرفتار کر لیا تھا۔ مانگوٹا سے قبل ای ڈی نے پنجاب کے تاجر گوتم ملہوترا اور عآپ کے سوشل میڈیا انچارج وجے نائر کے معاون راجیش جوشی کو بھی گرفتار کیا تھا۔

Published: undefined

ای ڈی نے اب تک اس معاملہ میں استغاثہ کی دو شکایتیں، ایک چارج شیٹ اور ایک ضمنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔ وہ اس معاملے میں تیسری چارج شیٹ (تیسرا ضمیمہ) داخل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دریں اثنا، مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو بھی 26 فروری کو تحقیقات میں شامل ہونے کے لیے طلب کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined