قومی خبریں

وی کے سکسینہ نے پانی کے بحران پر کیجریوال کو کھلا خط لکھا

لیفٹیننٹ گورنر نے لکھا کہ آتشی نے اپنے تنگ اور متعصب سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے مشرقی دہلی میں خاتون کی ہلاکت کے افسوس ناک واقعے کو منتخب کیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے کل وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک کھلا خط لکھ کر پانی کے بحران کے لیے عام آدمی پارٹی حکومت کی ناکامی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

Published: undefined

اروند  کیجریوال کو لکھے گئے خط میں لیفٹیننٹ گورنر سکسینہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں عآپ سے براہ راست رابطہ ممکن نہیں ہے، اس لیے وہ کھلا خط لکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلہ کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر آتشی نے نو سال سے زیادہ عرصہ سے اپنی ہی حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ اس کا نوٹ پہلی نظر میں گزشتہ 10 سالوں میں اپنی ہی حکومت کی بے عملی اور نااہلی کا اعتراف ہے۔

Published: undefined

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کابینہ کی وزیر آتشی کا خط مجھ تک پہنچنے سے پہلے ہی سوشل میڈیا اور میڈیا پلیٹ فارم پر پہنچ گیا تھا۔ انہوں نے اپنے تنگ اور متعصب سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے مشرقی دہلی میں خاتون کی ہلاکت کے افسوس ناک واقعے کو منتخب کیاہے۔ اس طرح کی مثالیں پچھلے دس سال میں میڈیا میں سال بہ سال بڑے پیمانے پر رپورٹ ہوتی رہی ہیں۔ دارالحکومت میں پانی کا مسئلہ، خاص طور پر کچی آبادیوں میں جہاں غریب لوگ رہتے ہیں، پچھلی دہائی میں مزید سنگین ہو گیا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر سکسینہ نے یہ خط دہلی حکومت کی وزیر محترمہ آتشی کا خط سامنے آنے کے بعد لکھا ہے۔ دراصل شاہدرہ میں پانی بھرنے کے دوران لڑائی میں ایک خاتون کی موت ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد آتشی نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کو خط لکھا۔ خط میں آتشی نے دہلی جل بورڈ کے سی ای او کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined