قومی خبریں

دہلی میں فضائی آلودگی کا معیار انتہائی خراب ، 'گریپ 4' نافذ

ماہرین کا کہنا ہے کہ ناموافق موسمی حالات اور ہوا کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے آلودگی پھیلنے کے بجائے ایک جگہ تھم گئی ، جس نے شہر کو دھوئیں کی لپیٹ میں لے لیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس 

 

قومی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے فوری طور پر 'گریپ 4' مرحلے کی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔ یہ فیصلہ ہفتے کی شام ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے خطرناک حد تک بڑھنے کے بعد کیا گیا ہے۔

Published: undefined

آلودگی کی روک تھام سے متعلق مرکزی بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، ہفتے کی شام 4 بجے دہلی کا اوسط اے کیو آئی 400 ریکارڈ کیا گیا تھا، جو رات 8 بجے تک مزید بڑھ کر 428 تک پہنچ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ناموافق موسمی حالات اور ہوا کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے آلودگی پھیلنے کے بجائے ایک جگہ تھم گئی ہے، جس نے شہر کو دھوئیں کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

Published: undefined

سی اے کیو ایم کی ذیلی کمیٹی نے ہنگامی میٹنگ کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ آلودگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے 'مرحلہ 4' کے تحت تمام سخت اقدامات فی الفور نافذ کیے جائیں۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined