قومی خبریں

دہلی: ریٹھالہ میں واقع کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آگ، 12 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں، 3 افراد ہلاک

دہلی کے ریٹھالہ میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ آگ پر 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل قابو نہیں پایا جا سکا اور فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں

<div class="paragraphs"><p>آگ کا واقعہ / آئی اے این ایس</p></div>

آگ کا واقعہ / آئی اے این ایس

 

نئی دہلی: دہلی کے ریٹھالہ علاقے میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں منگل کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں اب تک تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تقریباً 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور مسلسل آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

Published: undefined

یہ حادثہ ریٹھالہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک 4 منزلہ عمارت میں پیش آیا، جہاں پولی تھین تیار کی جاتی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ سب سے پہلے گراؤنڈ فلور پر لگی، جو تیزی سے پوری عمارت میں پھیل گئی۔ آگ لگنے کے فوری بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، جس کے باعث فائر بریگیڈ کو اطلاع دینے میں تاخیر ہوئی۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے افسر اشوک کمار جیسوال کے مطابق، انہیں شام 7 بج کر 25 منٹ پر اطلاع ملی، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ آگ تقریباً ایک گھنٹہ قبل ہی لگ چکی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں کام کرنے والوں نے خوف کے مارے فوری طور پر مدد نہیں لی اور خود ہی آگ بجھانے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے حالات مزید بگڑ گئے۔ جب عمارت کا بڑا حصہ جل کر راکھ ہو چکا تھا، تب فائر بریگیڈ کو فون کیا گیا۔

Published: undefined

آگ کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے فائر بریگیڈ کی ٹیم نے جے سی بی مشین کی مدد سے عمارت کی ایک دیوار کو گرا کر اندر داخل ہونے کی راہ بنائی۔ اندر داخل ہونے کے بعد ٹیم کو تین جلی ہوئی لاشیں ملی ہیں، جن کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔

افسر اشوک کمار نے مزید بتایا کہ نچلی منزلوں پر کسی حد تک آگ پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن دوسرے اور تیسرے فلور پر ابھی بھی دھواں بھر رہا ہے اور وہاں پہنچنے میں دقت پیش آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگ کو مکمل طور پر بجھانے میں ابھی مزید وقت لگے گا، کیوں کہ کیمیکل کی وجہ سے آگ بار بار بھڑک رہی ہے۔

Published: undefined

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور پولیس نے فیکٹری مالکان سے ابتدائی پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔ اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ فیکٹری میں آگ سے بچاؤ کے انتظامات موجود تھے یا نہیں۔ دہلی فائر سروس کی ٹیم کا کہنا ہے کہ جب تک اندرونی منزلوں تک رسائی ممکن نہیں ہوتی، تب تک آگ پر مکمل قابو پانا ممکن نہیں۔ فی الحال راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined