
فائل تصویر آئی اے این ایس
دہلی پولیس کرائم برانچ نے اتوار کے روز ایک 34 سالہ شخص کو گرفتار کیا جو شہر کے آؤٹر ڈسٹرکٹ میں 2021 میں عصمت دری اور مجرمانہ دھمکی کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ ایک افسر نے یہ جانکاری دی۔ ملزم سمیت مشرا گزشتہ پانچ برس سے مفرور تھا اور 2021 میں عدالت نے اسے بھگوڑا قرار دے دیا تھا۔
Published: undefined
یہ معاملہ 2021 میں اس وقت سامنے آیا جب ایک خاتون متاثرہ نے الزام لگایا کہ سمیت مشرا نے سول ڈیفنس کی نوکری میں مدد کا جھانسہ دے کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی، اسے حاملہ کیا اور اس کی برہنہ ویڈیوز اس کے اہلِ خانہ کو بھیج کر اسے دھمکی دے کر شدید ذہنی صدمے سے دوچار کیا۔7 مارچ 2021 ملزم کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعات 376 (عصمت دری) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت رپورٹ درج کی گئی تھی۔
Published: undefined
ڈپٹی کمشنر آف پولیس (کرائم) کمار یادو نے بتایا کہ بار بار کی کوششوں اور نوٹس کے باوجود ملزم گرفتاری سے بچتا رہا اور ہریانہ، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ سمیت متعدد ریاستوں میں چھپتا رہا۔ پولیس نے بتایا کہ سمیت مشرا اپنی شناخت چھپانے کے لیے مختلف ملازمتیں کرتا رہا۔ اس نے دہلی کے رانہولا علاقے میں ایک جنرل اسٹور اور ڈاکیومنٹیشن شاپ بھی چلا رکھی تھی۔ مصدقہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ٹیم نے ملزم کا سراغ لگایا۔
Published: undefined
کمار یادو کے مطابق، جمعہ کے روز ہریدوار کے قریب چھاپہ مارا گیا، تاہم ملزم مقامی ساتھیوں کی مدد سے فرار ہو گیا۔ مسلسل نگرانی کے بعد اسے ہفتہ کے روز آؤٹر دہلی سے گرفتار کر لیا گیا۔ افسر نے مزید بتایا کہ دہلی کا رہائشی یہ ملزم انٹرمیڈیٹ پاس ہے۔ اس کی والدہ اور اہلیہ آنگن واڑی کارکن ہیں، جبکہ اس کے دو بچے ہیں،ایک بیٹی گیارہویں جماعت میں اور ایک بیٹا ساتویں جماعت میں زیرِ تعلیم ہے۔
Published: undefined