قومی خبریں

دہلی و مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس کا احتجاج  آج 

کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے اسپتالوں میں بستروں کی کمی حکومتوں کی ناکامی اور انتظامی نا اہلی کی وجہ سے ہوئي جس سے دہلی کے عوام خوفزدہ ہیں۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

کورونا وائرس (کووڈ-19) کی سنگین صورتحال سے نمٹنے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت مودی حکومت اور دہلی کی کیجریوال حکومت کی ناکامیوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے دہلی کانگریس کی جانب سے آج دہلی میں ایک دھرنا پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔

Published: undefined

پارٹی کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق ریاستی صدر چودھری انل کمار کی سربراہی میں کانگریس کارکنان اپنے گھروں کے باہر'عوام کے بیچ۔ گھر کی دہلیز پر‘ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر اپنے ہاتھوں میں کالی پٹی باندھ کر کووڈ-19 کی صورتحال سے نمٹنے میں مودی حکومت اور دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت کی ناکامیوں کے خلاف صبح 10.15 سے صبح 11 بجے تک دہلی بھر کے 1000 سے زیادہ مقامات پر دھرنا دیں گے۔

Published: undefined

مسٹر انل کمار نے کہا کہ بی جے پی کی مودی حکومت اور دہلی کی کیجریوال حکومت نے بالآخر اس بات کو قبول کرلیا ہے جو دہلی کانگریس گزشتہ کئی ہفتوں سے مستقل طور پر کہہ رہی تھی کہ دونوں حکومتوں کی نااہلی اور ناکامی کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں کووڈ -19 کی وبا تیزی سے بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے بہت کم ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لئے اسپتالوں میں بستروں کی کمی حکومتوں کی ناکامی اور انتظامی نا اہلی کی وجہ سے ہوئي جس سے دہلی کے عوام خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ -19 وبائی بیماری کے لاک ڈاؤن کے ابتدائی مرحلے میں حکومت نے قیمتی وقت ضائع کیا ہے۔

Published: undefined

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ آج ہونے والی کل جماعتی میٹنگ میں مسٹر انیل کمار نے کانگریس پارٹی کی طرف سے تجویز پیش کی کہ دہلی حکومت کے نئے امبیڈکر اسپتال، براڑی اسپتال اور دوارکا میں واقع اندرا گاندھی اسپتال کو جن کی صلاحیت 2609 بستروں کی ہے اور جن کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، انہيں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لئے بستروں کی کمی کے پیش نظر ، فوری طور سے کھول دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کو اس بات کی خوشی ہے کہ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ کل جماعتی اجلاس میں کانگریس کی تجاویزکو قبول کرلیا گیا کیونکہ اس پردہلی کے شہری کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے اس میٹنگ میں ایک دوسرے کی پیٹھ تھپتھپانے کی کوشش کی تھی، لیکن دہلی کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ مرکز اور دہلی دونوں حکومتیں کووڈ کی وبا سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ دہلی حکومت نے محکمہ صحت سے وابستہ عملہ اور پولس اہلکاروں سمیت کورونا واریئرس، جو ڈیوٹی کرتے ہوئے فوت ہوجائے، ان کو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا تھا، ان کے اہل خانہ کے حوصلے بلند کرنے کیلئے انہیں بلا تاخیر معاوضہ دیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined