قومی خبریں

الیکشن میں زبردست کامیابی اور فسادات کے بعد کیجریوال کی مودی سے پہلی ملاقات آج

امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور پی ایم نریندر مودی کی ملاقات کے دوران دہلی تشدد کے تعلق سے بات چیت ہوگی اور امن کا ماحول قائم کرنے کی کوششوں پر غور و خوض ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال منگل کو تقریباً 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ گزشتہ ماہ وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لینے کے بعد اروند کجریوال اور وزیر اعظم مودی کی یہ پہلی ملاقات ہوگی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں رہنما جب ملاقات کریں گے تو دہلی میں گزشتہ ہفتہ ہونے والے تشدد پر بات چیت ہوگی۔ اس تشدد میں 47 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ چونکہ شمال مشرقی دہلی میں تشدد کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے اور پولس کی کارروائی پر بھی سوالیہ نشان لگے ہیں، اس لیے اروند کیجریوال کچھ اہم باتیں پی ایم نریندر مودی کے سامنے رکھ سکتے ہیں۔

Published: 03 Mar 2020, 10:11 AM IST

قابل غور ہے کہ اس سے پہلے اروند کجریوال نے 19 فروری کو مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ دونوں رہنماؤں کی اس ملاقات کے دوران دہلی کی ترقی کے تعلق سے بات چیت ہوئی تھی۔ اروند کیجریوال نے ملاقات کے بعد میڈیا سے کہا تھا کہ انھوں نے مرکز کے ساتھ مل کر دہلی کی ترقی کے لیے کام کرنے کا عزم کیا ہے۔ لیکن اس ملاقات کے کچھ ہی دن بعد شمال مشرقی دہلی میں تشدد کے واقعات شروع ہو گئے تھے۔ بعد ازاں امت شاہ نے کئی اعلیٰ افسران کی میٹنگ طلب کی تھی جس میں اروند کیجریوال بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد کیجریوال نے عوام سے امن بحال کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ سبھی مل کر دہلی کا ماحول بہتر بنانے کے لیے کام کریں گے۔

Published: 03 Mar 2020, 10:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 03 Mar 2020, 10:11 AM IST