قومی خبریں

کیجریوال نے جھگی ہٹانے سے پہلے پختہ مکان فراہم کرنے کا یقین دلایا

کیجریوال نے کہاکہ جب بھی جھگی ہٹائی جائے گی، اس سے پہلے ان کو پختہ مکان ملے گا۔ اس کے لئے خواہ انہیں کسی کے پاوں پکڑنے پڑیں یاجدوجہد کرنی پڑے لیکن ان کو ہر حال میں مکان ملے گا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے کل دہلی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران کہا کہ وہ تمام 48ہزار جھگی میں رہنے والوں کو یقین دلاتے ہیں کہ جب تک ان کا بیٹا(اروند کیجریوال) اور ان کا بھائی زندہ ہے، ان کی جھگی کو نہیں ہٹایا جائے گا۔

Published: undefined

مسٹر کیجریوال نے کہاکہ جب بھی جھگی ہٹائی جائے گی، اس سے پہلے آپ کو پختہ مکان ملے گا۔ اس کے لئے خواہ مجھے کسی کے پاوں پکڑنے پڑیں یاجدوجہد کرنی پڑے لیکن آپ کو ہر حال میں مکان دلاوں گا۔ مرکزی حکومت کے اسپیشل پروویزن ایکٹ، ڈی یو ایس آئی بی ایکٹ، ڈی یو ایس آئی بی پالیسی اور ڈی یو ایس آئی بی پروٹوکول چار خواتین ہیں، جو کہتے ہیں کہ کسی بھی جھگی والے کوہٹایا جائے گا تو پہلے اسے پختہ مکان دیا جائے گا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70برسوں میں مختلف پارٹیوں نے دہلی کی پلاننگ ٹھیک سے نہیں کی۔ انہوں نے غریبوں کے لئے گھر نہیں بنائے۔ ساتھ ہی جب تک کورونا ٹھیک نہیں ہوجاتا تب تک جھگی ہٹانے کی سمت میں کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہئے،کہیں ایسا نہ ہو یہ علاقے کورونا کے ہاٹ اسپاٹ بن جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ مرکزی حکومت نے عدالت میں پازیٹیو ایفی ڈیوٹ دیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ دہلی حکومت، ریلوے اور ارب ڈیولپمنٹ منسٹری، تینوں ملکر آئندہ چار ہفتہ میں اس کا حل نکالیں گے۔ یہ بھی ایک ایسا معاملہ ہے جس پر ہمیں سیاست کرنے کے بجائے مل کر کام کرنا چاہئے۔

Published: undefined

مسٹر کیجریوال نے کہا کہ جب بھی ان کی جھگیوں کو ہٹایا جاتا ہے تو جھگی ہٹانے سے پہلے پختہ مکان ملنا چاہئے یہ تمام قوانین کے اندر لکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ جھگی میں رہنے والے لوگ دہلی کی معیشت میں اور دہلی کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے وزیر اعلی کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب اس تعلق سے سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور اس تعلق سے اجے ماکن کی عرضی پر حکومت سے جھگی ہٹائے جانے سے پہلے منصوبہ لے کر آنے کو کہا ہے۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اجے ماکن نے اس پر کہا ہے کہ ان کی حکومت نے دہلی حکومت کو پیسہ بھی دیا ہوا ہے اور ۳۵ ہزار مکان بھی بنا کر دئے ہوئے ہیں لیکن دہلی حکومت نے انہیں تقسیم ہی نہیں کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined