قومی خبریں

دہلی: کیجریوال حکومت کی ’گھر گھر راشن‘ اسکیم پر مرکز کی پابندی!

کیجریوال حکومت کا اس اسکیم کے ذریعے دہلی کے 72 لاکھ لوگوں کے گھروں تک راشن پہنچانے کا ارادہ تھا اور اسکیم کو اس ہفتہ میں لاگو کیا جانا تھا

اروند کیجریوال، تصویر سوشل میڈیا
اروند کیجریوال، تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے دہلی کی کیجریوال حکومت کی ’گھر گھر راشن‘ اسکیم پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کیجریوال حکومت کا اس اسکیم کے ذریعے دہلی کے 72 لاکھ لوگوں کے گھروں تک راشن پہنچانے کا ارادہ تھا اور اسکیم کو اس ہفتہ میں لاگو کیا جانا تھا۔

Published: undefined

دہلی حکومت کے ذرائع کے مطابق، مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ اس منصوبہ کے لئے مرکزی حکومت سے منظوری حاصل نہیں کی گئی ہے، اس لئے اس پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسکیم پر پابندی عائد کئے جانے کے معاملہ پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال آج 11 بجے پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

خیال رہے کہ راشن منصوبے کے نام پر مرکز اور دہلی حکومت کے درمیان کئی مرتبہ تو تو میں میں ہو چکی ہے۔ مرکزی حکومت نے اس بات پر اعتراض ظاہر کیا تھا کہ یہ مرکزی حکومت کی اسکیم نیشنل فوڈ سکورٹی ایکٹ کے تحت آتی ہے، جس میں کوئی تبدیلی صرف اور صرف پارلیمنٹ کر سکتی ہے نا کہ ریاستی حکومت۔ اس لئے دہلی حکومت اس منصوبہ کا نا تو نام تبدیل کر سکتی ہےاور نا ہی اس کو کسی اور منصوبہ کے ساتھ منسلک کر سکتی ہے۔

Published: undefined

ایک رپورٹ کے مطابق 2018 میں دہلی حکومت نے مکز کو کم از کم 6 مکتوب ارسال کر کے اس منصوبہ کے حوالہ سے معلومات فراہم کی تھیں۔ وہیں مرکزی حکومت کے تمام مشوروں کی روشنی میں دہلی حکومت نے گزشتہ مہینے ایل جی کو حتمی منظوری اور فوری طور پر اس منصوبہ کو لاگو کرنے کے لئے فائل بھیجی لیکن ایل جی نے یہ کہتے ہوئے فائل واپس کر دی کہ اس منصوبہ کو دہلی میں نافذ نہیں کیا جا سکتا۔

ایل جی نے اپنی طرف سے دلیل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ کو مرکزی حکومت کی جانب سے منظوری حاصل نہیں ہے اور اس منصوبہ کے خلاف عدالت میں بھی ایک معاملہ زیر التوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فائل کو واپس بھیج دیا۔

Published: undefined

لیکن اس مرتبہ کیجریوال حکومت جارحانہ رخ اختیار کر رہی ہے۔ ایل جی کے تمام دلائل کو خارج کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے لیڈر عمران حسین نے کہا ہے کہ عدالت میں چل رہے معاملہ کی وجہ سے اس انقلابی منصوبہ پر روک لگانا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس معاملہ پر دو مرتبہ سماعت ہو چکی ہے اور عدالت نے کوئی اسٹے جاری نہیں کیا ہے۔ اس کے علاوہ اسی معاملہ میں مرکزی حکومت بھی ایک فریق ہے اور اپنے حلف نامہ میں مرکز نے اس منصوبہ کو شروع کرنے میں کوئی اعتراض بھی ظاہر نہیں کیا ہے۔ ایل جی کا اس طرح عدالتی معاملہ کا حوالہ دے کر اس منصوبہ پر روک لگانا واضح طور ظاہر کرتا ہے کہ یہ ان کا یہ اقدام سیاست پر مبنی ہے۔

Published: undefined

کیا ہے گھر گھر راشن منصوبہ؟

کیجریوال حکومت اس نئی اسکیم کے تحت ہر ایک راشن مستفیض کو 4 کلو آٹا، ایک کلو چاول اور چینی اس کے گھر پر فراہم کرنا چاہتی ہے۔ وہیں اس منصوبہ کے ذریعے راشن کارڈ برداروں کو بائیومیٹرک اور آدھار ویریفیکیشن کے بعد راشن کی ڈو اسٹیپ ڈلیوری کی جانی ہے۔ اس منصوبہ میں کہا گیا ہے کہ جب کوئی ڈلیوری ایجنٹ ڈلیوری کے لئے مستفیضین کے گھر جائے گا تو بائیومیٹرک ویریفیکیشن کے بعد اسے وہیں راشن فراہم کر دیا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined