قومی خبریں

17 مارچ سے دہلی اسمبلی کا اجلاس، کیلاش گہلوت 21 مارچ کو پیش کریں گے بجٹ

رپورٹ کے مطابق دہلی اسمبلی کا اجلاس 17 مارچ سے شروع ہوگا جو 23 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس دوران دہلی کا بجٹ 21 مارچ کو ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی شراب پالیسی گھوٹالے میں سی بی آئی کے ذریعہ گرفتاری کے بعد کیجریوال حکومت میں وزارت خزانہ سنبھالنے والے کیلاش گہلوت دہلی کا بجٹ پیش کریں گے۔ 2015 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا بجٹ پیش نہیں کریں گے۔

Published: undefined

عام آدمی پارٹی کے مضبوط رہنما اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی شراب گھوٹالہ میں گرفتاری پر ہونے والے ہنگامے کے درمیان دہلی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہلی اسمبلی کا اجلاس 17 مارچ سے شروع ہوگا جو 23 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس دوران دہلی کا بجٹ 21 مارچ کو ایوان میں پیش کیا جائے گا۔

Published: undefined

گزشتہ اتوار کو سی بی آئی کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد منیش سسودیا کے دہلی کابینہ سے استعفیٰ دینے کے بعد ان کے پاس موجود قلمدان ان کے کابینہ کے دو ساتھیوں، کیلاش گہلوت اور راج کمار آنند کو دے دیئے گئے ہیں، جب تک کہ نئے وزراء کو شامل نہیں کیا جاتا۔

Published: undefined

کیجریوال حکومت میں منیش سسودیا جن 18 محکموں کی سربراہی کر رہے تھے، ان میں کیلاش گہلوت کو آٹھ محکموں کی ذمہ داری دی گئی ہے، جن میں فائنانس اور پی ڈبلیو ڈی شامل ہیں، جب کہ تعلیم اور صحت سمیت دس دیگر اہم محکموں کی ذمہ داری وزیر راج کمار آنند کو دی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined