دہلی کے بزرگ ووٹرس نے حق رائے دہی کا کیا استعمال، تصاویر @CeodelhiOffice
دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر آج بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ آپ حیران ہوں گے کہ دہلی میں تو ووٹنگ کی تاریخ 5 فروری ہے، پھر 12 روز پہلے کس طرح کسی نے ووٹ ڈال دیا۔ یہ ممکن ہو سکا ہے الیکشن کمیشن کی ایک خصوصی مہم کے سبب۔ دراصل الیکشن کمیشن نے بزرگ اور معذور اشخاص کے لیے یہ مہم شروع کی ہے جس میں الیکٹورل افسران ووٹرس کی رہائش تک پہنچیں گے اور انھیں حق رائے دہی کا موقع دیا جائے گا۔ اسی مہم کے تحت آج کئی اہل ووٹرس نے اپنا ووٹ ڈالا اور کچھ ووٹرس کی تصویریں دہلی چیف الیکٹورل آفس کے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر بھی کی گئی ہیں۔
Published: undefined
موصولہ اطلاع کے مطابق دہلی میں 80 سال سے زیادہ عمر کے تقریباً 1.09 لاکھ ووٹرس ہیں۔ ان سبھی ووٹرس کو یہ متبادل پیش کیا گیا ہے کہ وہ اپنے دروازے پر الیکٹورل افسر کو بلائیں اور اپنا ووٹ دیں۔ یعنی ایسے لوگوں کو 5 فروری کے دن پولنگ بوتھ پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ تقریباً 6400 بزرگ ووٹرس نے اس مہم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی درخواست الیکشن کمیشن کو دی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے لیے گھر بیٹھے ووٹنگ کی سہولت مہیا کی جائے۔
Published: undefined
یہ سہولت دہلی کے ’اسپیشلی ایبلڈ‘ یعنی معذور اشخاص کے لیے بھی ہے۔ دی گئی جانکاری کے مطابق دہلی میں تقریباً 80 ہزار معذور اشخاص ہیں۔ ان میں سے تقریباً ایک ہزار معذور ووٹرس نے الیکشن کمیشن میں درخواست دے کر اپنے دروازہ پر ووٹنگ کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس درخواست کے لیے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جا کر ’فارم 12 ڈی‘ بھرنا تھا، جس کے لیے آخری تاریخ 15 جنوری تھی۔
Published: undefined
بتایا جا رہا ہے کہ جتنے بھی بزرگوں اور معذور اشخاص نے الیکشن کمیشن سے اپنے گھر پر ووٹ دینے کی خواہش ظاہر کی ہے، ان سبھی کے گھر الیکٹورل افسران پہنچیں گے اور سبھی اصول و ضوابط کا خیال رکھتے ہوئے انتہائی رازداری کے ساتھ ان سے ووٹ ڈلوایا جائے گا۔ ان ووٹرس سے الیکٹورل افسران پوسٹل ووٹ کروائیں گے، جسے سیل بند لفافے میں جمع کروا دیا جائے گا۔ یہ مہم 4 فروری 2025 تک جاری رہے گی۔ یعنی درخواست دینے والے سبھی بزرگ اور معذور ووٹرس سے 4 فروری تک ووٹ ڈلوا لیے جائیں گے، اور پھر 5 فروری کو باضابطہ پولنگ بوتھ پر ووٹنگ ہوگی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined