راہل گاندھی (فائل) / آئی اے این ایس
کانگریس کے قد آور رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پیر کو مشرقی دہلی کے سیلم پور علاقے میں عوامی جلسہ سے خطاب کرکے کانگریس کی انتخابی مہم کی شروعات کریں گے۔ راہل کی دہلی اسمبلی انتخابات کی مہم میں ہو رہی اینٹری پر ریاستی کانگریس ہی نہیں سبھی سیاسی پارٹیوں اور سیاسی ماہرین کی گہری نظر ہے۔ دہلی اسمبلی انتخاب میں کانگریس کے اب تک کے جارحانہ تیور کو پارٹی قیادت نے اگلے پائیدان پر لے جانے کا جذبہ دکھایا تو یہ انتخاب بے حد دلچسپ موڑ لے سکتا ہے۔ دہلی میں کانگریس کے انتخابی امکانات کے پیش نظر راہل کا سیلم پور میں ہونے والا پہلا عوامی جلسہ کافی اہم مانا جا رہا ہے۔
Published: undefined
کانگریس مکر سنکرانتی سے ایک دن قبل دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی تشہیری مہم شروع کرنے جا رہی ہے، جس کا بگل راہل گاندھی پھونکیں گے۔ اس کے بعد پرینکا گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور دیگر قد آور رہنما میدان میں اتریں گے اور پارٹی کے عزائم کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت اور اس کی قیادت پر راہل گاندھی کا کیا رخ ہوتا ہے، اس پر سبھی کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔ راہل کا پہلا عوامی جلسہ اس علاقے میں رکھا گیا ہے جہاں پر کانگریس کی مضبوط سیاسی بنیاد ہے اور انتخابی مقابلہ سیدھے عآپ کے امیدوار سے ہے۔ ایسے میں دہلی کے کانگریسی رہنماؤں کو امید ہے کہ راہل گاندھی اپنے پہلے عوامی جلسہ میں اروند کیجریوال اور ان کی پارٹی کی 10 سال کی حکومت کی ناکامیوں کو لے کر جارحانہ رخ اپنائیں گے۔
Published: undefined
راہل گاندھی کی تشہیری مہم کی حکمت عملی اور حصہ داری کا دہلی اسمبلی انتخابات میں فیصلہ کن کردار ثابت ہو سکتا ہے۔ حالانکہ کانگریس دہلی اسمبلی انتخابات میں بھلے بی جے پی اور عام آدمی پارٹی دونوں کے خلاف لڑ رہی ہے، لیکن اقتدار پر کیجریوال کی پارٹی کا قبضہ ہے اس لیے دہلی کانگریس کے رہنماؤں اور پارٹی کے انتخابی حکمت عملی ساز کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی نہ صرف بی جے پی بلکہ عام آدمی پارٹی کی 10 سال کی ناکامیوں پر حملہ کرنے میں کوئی رعایت برتنے والے نہیں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined