تصویر @CeodelhiOffice
دہلی اسمبلی انتخاب کی سرگرمیاں اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ ووٹنگ کا عمل 5 فروری کو انجام پا چکا ہے، اور دہلی کی چیف الیکٹورل افسر آر. ایلس واز نے سبھی ووٹرس کا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ اب سی ای او دہلی کے دفتر نے جانکاری دی ہے کہ 8 فروری کو ہونے والی ووٹ شماری سے متعلق سبھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ فارم 17 سی سمیت سبھی دستاویزات کی جانچ بھی ہو گئی ہے۔
Published: undefined
سی ای او دہلی کے دفتر نے جو جانکاری دی ہے، اس میں بتایا گیا ہے کہ 6 فروری کو انتخابی کمیشن کے ذریعہ مقرر خود مختار مرکزی مبصرین، امیدواروں اور ان کے ایجنٹوں کے ساتھ ریٹرننگ افسران کی موجودگی میں سبھی 70 اسمبلی حلقوں کے ’فارم 17 سی‘ سمیت انتخابی دستاویزات کی جانچ کی گئی۔ جانچ کے دوران کسی بھی امیدوار کی طرف سے کوئی شکایت نہیں ملنے کے سبب کہیں بھی از سر نو ووٹنگ کی ضرورت نہیں پڑی۔
Published: undefined
چیف الیکٹورل افسر دہلی کے مطابق ووٹنگ کے بعد سبھی ای وی ایم مشینوں کو اسٹرانگ روم میں بہ حفاظت رکھا گیا ہے۔ راجدھانی دہلی میں 19 مقامات پر ایک ایک اسمبلی حلقہ کے لیے مجموعی طور پر 70 اسٹرانگ روم بنائے گئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ جن مقامات پر ای وی ایم مشینوں کو رکھا گیا ہے، وہاں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ انتخاب میں قسمت آزمائی کرنے والے امیدواروں کے ایجنٹس یا نمائندوں کو سی سی ٹی وی فیڈ کے ذریعہ سے 24 گھنٹے اسٹرانگ روم کے سیکورٹی انتظامات کی باریکی سے نگرانی کرنے کی اجازت ہے، تاکہ کسی بھی طرح کی گڑبڑی ہونے کا اندیشہ نہ ہو اور بعد میں کوئی سوال نہ اٹھایا جائے۔
Published: undefined
جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ 8 فروری کو صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی شروع ہو جائے گی۔ ووٹ شماری مبصرین، ووٹ شماری اسسٹنٹ، مائیکرو مبصرین، ڈاٹا اہلکاروں اور دیگر معاون اہلکاروں سمیت تقریباً 5000 افراد کو ووٹ شماری کے عمل کے لیے تعینات کیا گیا ہے اور انھیں تربیت بھی دی گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined