کیجریوال اور آتشی، تصویر سوشل میڈیا
دہلی میں نئی حکومت کے لیے 5 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے، اور اس سے ٹھیک ایک دن پہلے وزیر اعلیٰ آتشی کا پرسنل اسسٹنٹ لاکھوں روپے نقد کے ساتھ گرفتار ہوا ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 ہندی ڈاٹ کام‘ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی اے پنکج کو منگل کے روز 5 لاکھ روپے نقد کے ساتھ گریکھنڈ نگر میں پکڑا گیا ہے۔ اس خبر نے عآپ میں ایک کھلبلی پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ اس بارے میں ابھی تفصیل سامنے نہیں آئی ہے، لیکن یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ معلوم پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
عآپ کے لیے ایک بری خبر یہ بھی سامنے آئی ہے کہ پارٹی کے قومی کنوینر اور سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یعنی ووٹنگ سے ٹھیک پہلے عآپ کو ’ڈبل جھٹکا‘ لگا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شاہ آباد کے رہنے والے ایک شخص جگموہن منچندا کی شکایت پر کیجریوال کے خلاف بی این ایس کی دفعہ 192، (1)196، (1)197، 248(اے) اور 299 کے تحت ایف آئی آر درج ہوئی۔ معاملہ کیجریوال کے اس بیان سے جڑا ہوا ہے جس میں انھوں نے ہریانہ حکومت پر جمنا کے پانی میں زہر ملانے کا الزام عائد کیا تھا۔
Published: undefined
جگموہن منچندا نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ عآپ کے سربراہ اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ کیجریوال نے اپنے بیان سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کا کام کیا ہے۔ ساتھ ہی دو ریاستوں کے لوگوں کو بھڑکایا ہے۔ شکایت میں کیجریوال کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ تو ہمارے دہلی جَل بورڈ کے انجینئر کا بھلا ہو کہ انھوں نے پکڑ لیا۔ انھوں نے دہلی کے بارڈر پر وہ پانی روک دیا اور اسے پانی کو دہلی کے اندر نہیں آنے دیا۔ اگر وہ پانی دہلی کے اندر آ جاتا اور پینے کے پانی میں مل جاتا تو دہلی کے اندر نہ جانے کتنے لوگوں کی موت ہو جاتی۔ یہ تو ایک قتل عام بن جاتا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined