قومی خبریں

دہلی: بانسیرا پارک میں 16 سے 18 جنوری تک منعقد ہوگا عظیم الشان ثقافتی میلہ، داخلہ مفت

نندنی سنگلا نے کہا کہ اس 3 روزہ فیسٹیول میں ہندوستان سمیت ایشیا، افریقہ اور یوروپ کے 8 ممالک کے 148 سے زائد فنکار اپنی ثقافتی روایات کو رقص و موسیقی کے ذریعہ منفرد انداز میں پیش کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>آئی سی سی آر کی پریس کانفرنس کا منظر</p></div>

آئی سی سی آر کی پریس کانفرنس کا منظر

 

تصویر: محمد تسلیم

نئی دہلی: انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر)، وزارت خارجہ، حکومت ہند کے زیر اہتمام 11واں انڈیا انٹرنیشنل ڈانس اینڈ میوزک فیسٹیول 16 سے 18 جنوری 2026 تک بانسیرا پارک، سرائے کالے خان، نئی دہلی میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس کے لیے سبھی تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔ یہ بین الاقوامی ثقافتی میلہ روزانہ شام 4 بجے شروع ہوگا، لیکن لوگوں کے لیے داخلہ 3 بجے سے شروع ہو جائے گا۔ اس میلہ کی خاص بات یہ ہے کہ میلہ میں داخلہ مکمل طور پر مفت ہوگا۔ یہ معلومات آج یہاں آئی سی سی آر کانفرنس روم، آزاد بھون، نئی دہلی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں  آئی سی سی آر کی ڈائریکٹر جنرل کے نندنی سنگلا  نے دی۔

Published: undefined

نندنی سنگلا نے کہا کہ اس 3 روزہ عظیم الشان فیسٹیول میں ہندوستان سمیت ایشیا، افریقہ اور یورپ کے 8 ممالک کے 148 سے زائد فنکار اپنی ثقافتی روایات کو رقص اور موسیقی کے ذریعہ منفرد انداز میں پیش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیسٹیول عالمی مکالمے، ہم آہنگی اور ثقافتی انضمام کی علامت ہے۔ فیسٹیول کا باضابطہ افتتاح دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ 16 جنوری 2026 کو کریں گے۔ افتتاح والے دن لکشمی نارائن گلوبل میوزک فیسٹیول میں عالمی شہرت یافتہ وائلنسٹ ڈاکٹر ایل سبرامنیم اور معروف گلوکار کرشنا رام خصوصی موسیقی پیش کریں گے۔ اس کے بعد قزاقستان سے تشریف لائے آستانہ فلہارمونک سمفنی آرکسٹرا، اکٹوبی ریجنل فلہارمونک کے چیمبر کوئر اور گکو ڈانس اینسبل کے ذریعہ پرفارمنس پیش کی جائے گی۔

Published: undefined

17 جنوری 2026 کو فیسٹیول کی اہم توجہ پدم شری ایوارڈ یافتہ، معروف کوریوگرافر اور ہندوستانی کلاسیکل رقاص راملی ابراہیم (ملائیشیا) کی ہدایت کردہ ’رادھا کرشنا لیلا‘ ہوگی۔ سترا فاؤنڈیشن، ملائیشیا کی طرف سے پیش کردہ یہ پروڈکشن کلاسیکی رقص کے ذریعہ رادھا-کرشن کی عقیدت، خوبصورتی اور روحانی رقص کو زندہ کرے گی۔ اسی دن برکینا فاسو کے کانتیگوئی ڈانس گروپ، آلام فوکلور انسمبل اور ادیمی ڈانس گروپ کی جانب سے پرفارمنس کی جائے گی۔

Published: undefined

یہ فیسٹیول 18 جنوری 2026 کو مالدیپ کے مشہور فیوژن بینڈ '2Ofus'، انڈولتھوانیائی ڈانس پرفارمنس 'Rasos – The Dewdrop of Experience' اور ازبکستان کے معروف ’ترونا ڈانس اینسبل‘ کی رنگا رنگ پرفارمنس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ یہ ثقافتی تقریب دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے زیر اہتمام 3 روزہ پتنگ فیسٹیول کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔ دن کے وقت صبح 10 بجے سے پتنگ بازی کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ شام کو بین الاقوامی رقص اور موسیقی کے پروگرام سامعین کو محظوظ کریں گے۔ پتنگ فیسٹیول کے اندر ایک خصوصی پویلین پتنگوں کی تاریخ، ان کی اسٹریٹجک، ثقافتی اور روایتی اہمیت، بشمول جنگ، فوجی نگرانی اور مواصلات میں ان کے کردار کی نمائش کرے گا۔

Published: undefined

پریس کانفرنس میں مزید تفصیلی معلومات دیتے ہوئے دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پرنسپل کمشنر ڈاکٹر کھرانہ نے کہا کہ ڈی ڈی اے نے تقریباً 40 ہیکٹر کے رقبہ پر تیار کیے گئے بنسیرا پارک کو مقررہ وقت سے پہلے دہلی کے لیے وقف کر دیا ہے۔ بانس کے ہزاروں پودوں سے بھرا یہ پارک آج ایک ماحولیاتی اور ثقافتی پہچان بن گیا ہے، جو اس طرح کی عظیم الشان اور یادگار تقریبات کے لیے ایک مثالی مقام کے طور پر ابھر رہا ہے۔

Published: undefined

آئی سی سی آر کے مطابق دہلی میں پرفارم کرنے کے بعد فیسٹیول میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی فنکار ملک بھر کے دیگر شہروں بشمول چنڈی گڑھ، شیلانگ، جموں، بنگلورو اور وڈودرا میں بھی پرفارم کریں گے، جو ملک بھر کے لوگوں کو عالمی فن اور ثقافت کا تجربہ فراہم کریں گے۔ اس موقع پر آئی سی سی آر کی ڈائریکٹر جنرل کے نندنی سنگلا نے کہا کہ انٹرنیشنل ڈانس اینڈ میوزک فیسٹیول ہندوستان کی ثقافتی سفارت کاری کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جو دنیا بھر سے مختلف فنکارانہ روایات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے مکالمے، ہم آہنگی اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیتا ہے۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ انڈین کونسل فار کلچرل رلیشنز (آئی سی سی آر) کا قیام 1950 میں کیا گیا تھا۔ کونسل ہندوستان اور دنیا کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور ہندوستانی فن، موسیقی اور رقص کو عالمی سطح پر دکھانے کے لیے مسلسل کام کرتی ہے۔ انڈیا انٹرنیشنل ڈانس اینڈ میوزک فیسٹیول ہندوستان کی ثقافتی سفارت کاری کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جو دنیا بھر سے متنوع فنکارانہ روایات کو اکٹھا کرتا ہے تاکہ بات چیت، ہم آہنگی اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دیا جا سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined